سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

0
2113
cochler

سماعت سے محروم بچوں کے لئے خوشخبری، حکومت نے ایک بار پھر مفت آپریشن کا اعلان کر دیا

پاکستان بیت المال نے اس ضمن میں بڑا فیصلہ کیا ہے،کوکلیئرامپلانٹ تیار کرنے والی ایک معروف کمپنی ”کاکلئیر فاؤنڈیشن آسٹریلیا“ کے ساتھ باہمی مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت 154 سماعت سے محروم گونگے بہرے بچوں کوکامیاب زندگی کے سفر پر گامزن کرتے ہوئے انھیں دوبارہ سے بولنے اور سننے کے قابل بنانے کے لیے کاکلئیر امپلانٹ کے ذریعے علاج معالجے کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ معاہدے کے تحت انفرادی طور ایک بچے کے کاکلئیر امپلانٹ کے لیے 23لاکھ روپے تک کی معاونت کی جائیگی۔ جس میں سے 15لاکھ روپے پاکستان بیت المال جب کہ بقایا رقم آسٹریلین کمپنی ادا کرے گی۔

ترجمان بیت المال کے مطابق پاکستان بیت المال کے پاس اس سلسلے میں پہلے ہی سینکڑوں درخواستیں جمع ہیں اور کوکلیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کی گئی گرانٹ سے ان نادار و ضرورت مند گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ایک نئی زندگی ملے گی۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے اس گراں قدر معاونت پر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

سماعت سے محروم بچوں کے والدین آپریشن کے لئے پاکستان بیت المال میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں،درخواست میں بچے کے بہرہ ٹیسٹ کی رپورٹ، ب فارم کی فوٹو کاپی، سی ٹی سکین،ایم آر آئی کی رپورٹ،حفاظتی ٹیکہ جات کے کارڈ کی کاپی،بچے کی دو تصاویر لگانی ہیں، درخواست ایم ڈی بیت المال کے نام پر لکھنی ہے،

Leave a reply