ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

0
104

ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بیت المال کی جانب سے پیدائشی طور پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کو آسٹریلیا سے درآمد شدہ آلہ کا کلئیر امپلانٹ لگا دیا گیا۔ملتان کے رہائشی 3 سالہ عبداللہ جان اور اسلام آباد کی رہائشی 3 سالہ کشف عمران کو پاکستان بیت المال کی جانب سے کاکلئیر امپلانٹ فراہم کردیئے گئے۔

دونوں بچوں کا آپریشن سی ڈی اے ہسپتال میں کیا گیا جس کا مکمل خرچ پاکستان بیت المال نے برداشت کیا۔ آپریشن کے بعد بچوں کو کان کی ڈیوائس سے آواز سنائی دے گی۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بچے کے کان میں اذان دے کر کوکلئیر امپلانٹ کا افتتاح کیا۔ 3 سالہ عبداللہ جان اور کشف عمران نے جو اپنی زندگی میں پہلی آواز سنی وہ آذان کی آواز تھی۔

پاکستان بیت المال نے رواں مالی سال کے لئے 143 بچوں کے آپریشن کے لئے پیسے مختص کر دیئے ہیں جبکہ ایک بچے پر علاج کا خرچ تقریبا 14 لاکھ سے زائد ہے۔

اس موقع پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم کے احساس پروگرام میں بھی کاکلئیر امپلانٹ کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ جیسی فلاحی ریاست کے خواب کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر مسئلہ کو سنجیدگی، دیرپا اور قابل عمل بنیادوں پر حل کرنےکے لئے اقدامات کیے جائیں، پاکستان بیت المال اپنے حصے کا کردار نبھانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے اب مخیر حضرات کو بھی اس خیر کے کام میں آگے بڑھنا ہوگا اور حکومت وقت کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ مظلوم طبقے کی زیادہ سے زیادہ داد رسی ہوسکے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے و ایم این اے علی نواز اعوان نے بھی شرکاءسے خطاب کیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابقہ حکومت میں قوت سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے علاج(کوکلئیر امپلانٹ (Cochlear Implants کے لیے رکھے گئے فنڈز کوابھی تک بحال نہیں کیا گیا جبکہ اس منصوبہ کووزیراعظم شکایت سیل سے نکل کر پاکستان بیت المال کودے دیا گیا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود پاکستان بیت المال کو اس حوالے سے کوئی فنڈ فراہم نہیں کیاگیا۔ بیت المال نے مخیر حضرات سے فنڈز لے کر 13 بچوں کا آپریشن کروایا ہے.

اس منصوبے کے تحت پانچ سال تک کے بچوں کا علاج کیاجاناتھا جس میں اپریشن کے ذریع کوکلئیرامپلانٹ ایک آلہ لگایاجاتاہے جس سے سماعت سے محروم بچہ دوسال کے اندر بولنا شروع دیتاہے اور وہ عام بچوں کی طرح زندگی گزارسکتاہے ۔

ذرائع نےباغی ٹی وی کوبتایاہے کہ پاکستان بیت المال نے زیادہ درخواستیں ہونے کی وجہ سے قرعہ اندازی کے ذریعے 13بچوں کاانتخاب کیا جن کے فنڈز کیپٹل ہسپتال کودیئے گئے، اور ان کا آپریشن ہوا، بیت المال نے یہ رقم مخیر حضرت اور اپنی مدد آپ کے تحت جمع کی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس مد میں اب تک ایک روپیہ بھی بیت المال کوفراہم نہیں کیاگیاہے۔

واضح رہے کہ کوکلیر امپلانٹ آپریشن سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا تھا جسے موجودہ حکومت نے بند کر دیا تھا.

Leave a reply