حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان حریم شاہ اور صندل خٹک کے حوالہ سے جاری ویڈیو میں کہا ہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک میرے جہاز میں بغیر اجازت گئیں، اندارج مقدمہ کے لئے درخواست دی لیکن ابھی تک مقدمہ بھی درج نہ ہوا، پھر ان لڑکیوں نے مجھے معافی نامہ بھیجا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی، میں نے اس کو وائرل نہیں کیا تھا، کسی نے اس کو ٹویٹ کیا تو شاید میں نے ری ٹویٹ کر دیا اس معافی نامے میں ان لڑکیوں کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے ہیرو ہیں، سپر سٹار ہیں، ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،ہم نے تو مذاق کیا تھا اور ایسے لگ رہا تھا کہ انکو ایڈوائیز کیا گیا تھا اس کے بعد کیا ہوا کہ انکے قانونی مشیربہت آ گئے، وکلاء کی ایک لمبی چوڑی ٹیم تھی جو کبھی تھانے جا رہی تھی کبھی ایف آئی اے میں جا رہی تھی،پھر انہوں نے ایف آئی اے کے اوپر کیس کر دیا، عدالت میں بھی گئیں اور ایف آئی اے کے اوپر کیس میں کہا کہ ان کے پاس ہمارے خلاف کیا کیا ثبوت ہیں، وہ بتائیں تب ہم پیش ہوں گی ورنہ ہم پیش نہیں ہوں گی،یہ کیا کرنا چاہ رہے ہیں، ہم نے جواب نہیں دینا ،ا ن کو کوئی نہ کوئی ایڈوئیز کر رہا تھا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جتنی بھی انویسٹی گیشنز تھی اس میں ایک نام بار بار سامنے آ رہا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ان کا رابطہ ہے اور وہ انکو ایڈوئیز کر رہے ہیں، چوہان صاحب نے مجھے ایک دو لوگوں کے ذریعے اپروچ کرنے کی کوشش کی،اور کہا کہ میں تو مبشر لقمان کی بڑی عزت کرتا ہوں میں ان کے پروگرام میں جاتا ہوں ، مبشر نے کیسے سوچ لیا کہ میں نے کوئی ایسی بات کی ہو گی،ہم نے کہا اچھا ٹھیک ہے
کئی باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ انکا گواہ نہیں ہوتا جب تک ان پر تحقیقات نہ کی جائیں اور وہ کوئی مجاز ادارہ کر سکتا ہے، ہم تو نہیں کر سکتے تھے،وہ کس طرح کہ اگر میں آپ کو کہوں کہ مریم نواز نے قریبی رفقا کو کہا کہ انہوں نے جنوری میں انگلینڈ چلے جانا ہے یہ خبر بھی ہے اور جب یہ خبر دیتا ہوں تو اسکا گواہ نہیں ہو سکتا کیونکہ اسکا سورس آؤٹ نہیں کر سکتے کہ ہمیں اے نے کہا یا بی نے کہا کہ مریم نواز باہر جا رہی ہیں، اب ہمارے اوپر پریشر بڑھنا شروع ہو گیا اور بہت لوگوں نے کالز کرنا شروع کر دیں،کہ مبشر لقمان اس سے پیچھے ہٹ جائیں آپ کو نہیں پتہ کہ انکے پیچھے کون کون ہے.
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
نوٹ. حریم شاہ کو بے نقاب کرنے کے حوالہ سے اگلی رپورٹ کا انتظار کیجئے