منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟
منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟ بدنام زمانہ منشیات فروش نسیم اختر عرف کبی بٹھانی اور اسکا خاندان منشیات فروشی جیسے گھناؤنے جرم کے 40 مقدمات میں ملوث ہے۔ ترجمان گجرات پولیس کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش نسیم اختر اور اسکے خاندان کے افراد عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے کے ذریعے کھاریاں اور اسکے گردو نواح میں لاتعداد گھرانوں کا تباہی کا موجب بن رہے ہیں۔ گجرات پولیس انکے خلاف متعدد بار کاروائی کر چکی ہیں۔ کھاریاں کی عوام بھی انکے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ نسیم اختر گرفتار ی سے بچنے کے لئے اپنی سکونت بھی تبدیل کرتی رہتی ہے۔ نسیم اختر اور اسکے خاندان کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمات کی ایک طویل فہرست ہے۔منشیات فروشی کے اس دھندے میں نسیم اختر سمیت اسکے خاندان کے افراد جن میں اسکی دوبہنیں 1-تسلیم اختر,2-ریحانہ کوثر، ایک بیٹا جاوید عرف جیدی اور بھائی اختر پرویز بھی ملوث ہے۔ اسکا بیٹا اور بھائی منشیات کے مقدمہ میں اشتہاری ہیں اور مزکوریہ خود بھی منشیات کے مقدمات میں اشتہاری ہے،جس کی گرفتاری کے لئے تھانہ صدر کھاریاں پولیس متحرک تھی۔جس کی بابت معلوم ہوا کہ وہ جہلم میں روپوش ہے جس پر کھاریاں پولیس … منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟ پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں