مریم نواز کی طرف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت نہیں آئی،مولانا نے شکوہ کر ہی دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی طرف سے ملاقات کے لئے کوئی باضابطہ دعوت نہیں آئی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو میں اپنی بیٹیوں کی طرح عزیز رکھتا ہوں ۔ وہ بڑی ہمت اور بہادری کے ساتھ نہایت مشکل حالات کا مقابلہ کر رہی ہیں ۔ نیب میں پیشی کے وقت اس پر حملہ کی بزدلانہ کاروائی پر میں نے سب سے پہلے آواز اٹھائی اور مریم بیٹی سے بات بھی کی ۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک صحافی کےٹویٹ کی طرف سے دیئے گئے اس تاثر میں کوئی صداقت نہیں کہ میں نے کسی خاص وجہ سے رائیونڈ جانے سے اجتناب کیا سیاسی حوالے سے میری بات چیت پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف سےرہتی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کےباہمی تعاون کے وقت اسطرح کے رخنے پیدا کرنے سے گریزکرناچائیے۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی طرف سے نہ توکوئی باضابطہ دعوت آئی نہ میں نے انکار کیا نہ ہی مذکورہ صحافی سےمیری کوئی ملاقات یاگفتگو ہوئی۔ قبل ازیں اسلام آباد … مریم نواز کی طرف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت نہیں آئی،مولانا نے شکوہ کر ہی دیا پڑھنا جاری رکھیں