مریم نواز کی طرف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت نہیں آئی،مولانا نے شکوہ کر ہی دیا

0
386

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی طرف سے ملاقات کے لئے کوئی باضابطہ دعوت نہیں آئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو میں اپنی بیٹیوں کی طرح عزیز رکھتا ہوں ۔ وہ بڑی ہمت اور بہادری کے ساتھ نہایت مشکل حالات کا مقابلہ کر رہی ہیں ۔ نیب میں پیشی کے وقت اس پر حملہ کی بزدلانہ کاروائی پر میں نے سب سے پہلے آواز اٹھائی اور مریم بیٹی سے بات بھی کی ۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک صحافی کےٹویٹ کی طرف سے دیئے گئے اس تاثر میں کوئی صداقت نہیں کہ میں نے کسی خاص وجہ سے رائیونڈ جانے سے اجتناب کیا سیاسی حوالے سے میری بات چیت پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف سےرہتی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کےباہمی تعاون کے وقت اسطرح کے رخنے پیدا کرنے سے گریزکرناچائیے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی طرف سے نہ توکوئی باضابطہ دعوت آئی نہ میں نے انکار کیا نہ ہی مذکورہ صحافی سےمیری کوئی ملاقات یاگفتگو ہوئی۔

قبل ازیں اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جمعرات کو یہاں اپوزیشن کی دس جماعتوں کا اجلاس ہوا ہے جنہیں ایک ہفتہ پہلے دعوت دی تھی،ان جماعتوں نے حالیہ سیاسی حالات پر تجزیہ کرسکیںمیر حاصل بزنجو کی وفات کی وجہ سے پہلے ہونے والا یہ اجلاس آج ہوا ہے،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف تشریف لائے تھے ،اپنے اخلاقی فرض کے تحت اپنے ان تمام ساتھیوں کو اعتماد میں لینا ضروری تھا۔اتفاق رائے سے اعادہ کیا ہے پچیس جولائی 2018 کاا لیکشن فراڈ تھا،اس وقت نتائج تسلیم نہیں کئے تھے ہم نے آج پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ آئین کی بالادستی چاہئے،ہر ادارہ آئینی ذمہ داریاں سرانجام دے کوئی ادارہ کسی کے کام میں مداخلت نہ کرے ،پارلیمنٹ بالادست ہو۔ الیکشن کمیشن کی ازسر نو تشکیل کی جائے،ایسا الیکشن کمیشن ہو جس میں کوئی مداخلت نہ کرسکے،پہلے مرحلے پر رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوگا،تجاویز مرتب کی جائیں گی،اے پی سی ایجنڈا بنائیں گے۔

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

نیب نے حساب مانگا تو پتھر لے آئے،فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز بارے بڑا انکشاف کر دیا

مریم نواز نیب میں پیشی کے بغیر واپس روانہ

پولیس نے میری گاڑی پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑا ، مریم نواز سے اتنا ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو، مریم نواز

مریم نواز کے قافلے میں پتھر گاڑیوں میں لائے گئے،نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کا پتھراؤ

مریم نواز نیب آفس پہنچ گئیں،مریم کے قافلے میں بڑا "خطرہ” کھلبلی مچ گئی

کسی سے ڈرنے والی نہیں، مریم نواز

مریم نواز پر بے بنیاد مقدمہ،حکومت کے پاس اسکے علاوہ کوئی کام نہیں، رانا ثناء اللہ برس پڑے

مریم نواز نیب روانہ، لاہور کی سڑکیں بند،روانگی سے قبل ایسا کام کیا کہ…….

مریم نواز کو آج گرفتار کیا گیا تو….پرویز رشید نے کس خدشے کا کیا اظہار

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

اگر بلٹ پروف گاڑی نہ ہوتی تو نہ جانے کیا ہوتا،مولانا فضل الرحمان

Leave a reply