مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

0
126

سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی کو پارٹی کا نائب صدر بنائے جانے پر الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

مریم نوازنااہل ہونے کے باوجود پارٹی عہدہ کیوں؟ سماعت ہو گی آج

حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر ظفراللہ بطور وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل حسن مان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ن لیگ اورمریم نوازکاجواب کہاں ہے؟ مسلم لیگ ن کے وکلاء بیرسٹر ظفر اللہ اور جہانگیرجدون نے الیکشن کمیشن میں مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدر ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ مریم نواز اگر نائب صدر ہیں تو تحریک انصاف نوٹیفکیشن دے .مریم نواز کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کاپی بھی مانگ لی ، تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ تقرری(ن) لیگ نے کی،نوٹیفکیشن ہم سے مانگ رہے ہیں،وکیل مریم نوازنے کہا کہ جس نے تقرری چیلنج کی اس کے پاس نوٹیفکیشن بھی ہوناچاہئے،پٹیشن کی کاپی ملے گی تو جواب جمع کرائیں گے .درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی. الیکشن کمیشن نے درخواست پر سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی.

 

مریم نواز کی مکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

 

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

Leave a reply