مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

0
117

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ایک بار پھر امید سے ہیں، مریم نواز نے ایک بار پھر اس امید سے ہیں کہ انہیں والد کی عیادت کے لئے لندن جانے دیا جائے گا، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ہے عدالتی حکم پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا تا ہم کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کر لیا، مریم نواز کا ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے لئے کابینہ کمیٹی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کی تھی.

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی اجازت نہیں دے گی مریم نواز متوقع فیصلے سے باخبر ہیں اور اس لئے مریم نواز نے حکومت کی ایک اتحادی جماعت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی کے متوقع فیصلے کے خلاف مریم نواز سابق وزیراعظم چوھدری شجاعت حسین سے کسی ذرائع سے رابطہ کریں گی اور درخواست کریں گی کہ وہ ای سی ایل سے نام نکلوانے میں کردار ادا کریں،

باغی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لندن جانے کے بعد مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر بھی لندن گئے تھے جہان ان کی ن لیگی رہنماؤں سے مختلف خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں، نواز شریف کے باہر جانے میں بھی چوھدری شجاعت نے اہم کردار ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت بیرون ملک جانے دے.

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کابینہ کمیٹی کے متوقع فیصلے کے خلاف عدالت جانے کی بھی تیاری کر لی ہے،اس حوالہ سے قانونی کمیٹی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ہوم ورک مکمل کر لیں‌جس روز کابینہ کمیٹی کا فیصلہ آئے گا اگلے 24 گھنٹوں میں اسے عدالت میں چیلنج کر دیا جائے گا.

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ حکومت کے پاس جائیں اور کابینہ اس پر فیصلہ کرے تو پھر عدالت آنا چاہیے تھا،جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے معاملے میں یہ ساری چیزیں سامنے آئیں، حکومت نےنام نہیں نکالا،ایک مخالف جماعت حکومت میں ہے وہ کبھی بھی جانے کی اجازت نہیں دے گی جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح پیش گوئی کر سکتے ہیں کہ حکومت اجازت نہیں دےگی ؟

مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق تذکرہ ہوا،کابینہ ارکان کی اکثریت کی مریم نوازکوملک سے باہرجانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نوازکو باہربھیجنے کی مخالفت کی ،ارکان کی اکثریت نے ان سے اتفاق کیا.

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری کا کہنا ہے کہ پہلے شہبازپھرنواز اب پتہ چلا ہے مریم نواز بھی مائنس ہونے جارہی ہیں،پنجاب کے آصف زرداری ملک سے باہر چلے گئے ہیں،پاکستان میں عمران خان کے قد جیسا لیڈر موجود نہیں ہے

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مفرور بیٹے والد کی عیادت کیلیے پاکستان نہیں آئے،مریم نواز کو باہر جانے کی ضرورت کیا ہے؟مفرور بیٹے نوازشریف کے پاس ہیں .

Leave a reply