پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

0
60

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے اکاونٹس میں کتنے پیسے آئے، نیب نے حمزہ شہباز سے تفتیش کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی

حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں ہوئی توسیع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے تفتیش کے بعد عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کے کمپنیوں کے 50 بنک اکاونٹس جبکہ 17 ذاتی اکاونٹس ہیں۔ نیب دستاویزات میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز سے متعلق 200 مشکوک ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حمزہ شہباز کے بنک اکاونٹ میں صرف 2 ماہ میں 4 لاکھ 14ہزار 15 امریکی ڈالرز کی خطیر رقم منتقل ہوئی۔ 2005 میں یہ رقم حمزہ شہباز کے پاکستان میں موجود 2 بنک اکاونٹس میں منتقل ہوئی۔ 1جون 2005 کو 99 ہزار 965 امریکی ڈالرحمزہ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے.

رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

نیب دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ 4 جون 2005 کو حمزہ شہبازنے 83 ہزار 920 امریکی ڈالر وصول کئے اسی طرح 17 جون 2005 کو 99 ہزار 270 امریکی ڈالر وصول کیے۔ 10 اگست 2005 کو حمزہ شہباز نے 65 ہزار 480 ڈالر وصول کیے اور اسی دن 10 اگست کو ایک اور ٹرانزیکشن کے ذریعے 64 ہزار 980 ڈالر وصول کیے۔

نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز سےمدنی ٹریڈر، شریف فیڈ مل، مدینہ کنسٹرکشن،  شریف ڈیری فامز اور شریف ملک پروڈکٹس کے اکاونٹس سے کے متعلق پوچھا گیا۔ حمزہ شہباز ان 5 کمپنیوں میں 19 کروڑ 1 لاکھ 77 ہزار 479 روپے منتقل ہونے سے متعلق مطمن نہیں کر سکے۔

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسرد ہونے کے بعد گرفتار کیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں، پنجاب اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے جس کی وجہ سے حمزہ شہباز اسمبلی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں

بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

Leave a reply