مودی اورسپریم کورٹ ہندوتوا کی محافظ ،مسجدکی جگہ مندرامت کیخلاف اعلان جنگ ہے، مسعود خان
کراچی: بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہندوتوا کے تحفظ کا فیصلہ ہے، یہ فیصلہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک سازش ہے ، بھارت کی اسی سازش کے پردے فاش کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیرکے بھارتی فیصلے کو امت کیخلاف اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ متعصب اور جانبداری پر مبنی ہے۔ مودی کےاسرائیلی جاسوس ایجنسی سے خفیہ تعلقات سامنے لائے جائیں، بھارتیوں نے مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور دیگر سے ملاقات اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نےانتہائی جانبدارانہ اورمتعصبانہ فیصلہ کیا۔ سپریم کورٹ کے ہندووں کے حق میں فیصلے سے حوصلہ ملا،اسی کی تناظر میں آگے بڑھیں گے:مودی سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ ایسےوقت میں دیا جب پاکستان نےکرتارپورراہداری کاافتتاح کیا، پاکستان نے امن، محبت اورمذہب کےتقدس کاپیغام دیا جب کہ بھارت نےپیغام دیاکہ وہ مسلمانوں کےمقدس مقامات کااحترام نہیں کرتا۔سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کےاس اقدام نےہندومسلم تصادم کاآغاز کیاہے ،بھارت چاہتاہےکہ ایک نیاتصادم اورشورش پیداہو با ہماری ذمہ داری ہےکہ بھارت کوروکنےکیلئے عملی اقدامات کریں۔ … مودی اورسپریم کورٹ ہندوتوا کی محافظ ،مسجدکی جگہ مندرامت کیخلاف اعلان جنگ ہے، مسعود خان پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں