مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد کیا جائے،اشرف آصف جلالی

مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد کیا جائے،اشرف آصف جلالی تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام آئمہ و خطباء کے لیے ریفریشر کورس بعنوان ”فتنوں کے دور میں حفاظتِ ایمان کے اصول“ میں تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک و سلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا: بزرگوں کے عرس میلوں، ٹھیلوں کے لیے نہیں، ذکر و فکر، تعلیم و تربیت اور حصول فیض و برکت کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔ قرآن و سنت اور داتا گنجِ بخش کی تعلیمات کے منافی تقریروں سے زائرین تنگ آ چکے ہیں۔ اوقاف کے چند وظیفہ خور اپنے ذاتی تعلقات اور مفادات کی بنیاد پر بد عقیدہ اور غیر معیاری خطباء کی تقریریں کرواتے ہیں۔ کچھ افسران اور چند سرکاری علماء کا ٹولہ داتا دربار پر ایک مافیا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اولیاء اللہ کی صحبت اور ان کی کتب کے مطالعہ سے ایمان سلامت رہتا ہے۔ بد عقیدہ علماء، جاہل خطباء اور جاہل پیروں نے اسلام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ توسل اور حصولِ برکت کے لیے مزاراتِ اولیاء کی … مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد کیا جائے،اشرف آصف جلالی پڑھنا جاری رکھیں