مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد کیا جائے،اشرف آصف جلالی

0
91

مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد کیا جائے،اشرف آصف جلالی

تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام آئمہ و خطباء کے لیے ریفریشر کورس بعنوان ”فتنوں کے دور میں حفاظتِ ایمان کے اصول“ میں تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک و سلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا:

بزرگوں کے عرس میلوں، ٹھیلوں کے لیے نہیں، ذکر و فکر، تعلیم و تربیت اور حصول فیض و برکت کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔ قرآن و سنت اور داتا گنجِ بخش کی تعلیمات کے منافی تقریروں سے زائرین تنگ آ چکے ہیں۔ اوقاف کے چند وظیفہ خور اپنے ذاتی تعلقات اور مفادات کی بنیاد پر بد عقیدہ اور غیر معیاری خطباء کی تقریریں کرواتے ہیں۔ کچھ افسران اور چند سرکاری علماء کا ٹولہ داتا دربار پر ایک مافیا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اولیاء اللہ کی صحبت اور ان کی کتب کے مطالعہ سے ایمان سلامت رہتا ہے۔ بد عقیدہ علماء، جاہل خطباء اور جاہل پیروں نے اسلام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ توسل اور حصولِ برکت کے لیے مزاراتِ اولیاء کی حاضری صدیوں میں اُمت کا معمول رہا ہے۔

بعض مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد محکمہ اوقاف اور علماء و عوام کا مشترکہ فریضہ ہے۔ عرسِ گنج بخش کے موقع پر کئی سالوں سے سیکورٹی کے نام پر  زائرین کو تنگ کیا جاتا ہے۔ یہ ناگوار سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ زائرین کے لیے عرس گنجِ بخش کے موقع پر منظم اور مفید تعلیمی تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا جائے۔

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

داتا دربار سمیت اہم مقامات پر دھماکہ کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

داتا گنج بخش علی ہجویری کے 978 عرس کی تقریبات.ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

Leave a reply