نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

0
57

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریفوں، گیلانیوں اور زرداریوں نے جیسے ملک لوٹا ہے ،میری سیاسی سوچ غلط بھی ہوسکتی ہے ،قوم عمران خان سے توقع کرتی ہے کہ چینی چوروں، آٹا چوروں کو سزا دیں

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملز مالکان کی طرف سے پریشر آرہا ہے ،خسرو بختیار، ندیم بابر، رزاق داود پر سارا میڈیا ایک تحریک چلارہا ہے ،وزیراعظم نے کل ملاقات میں کہا کہ چینی چوروں کو نہیں چھوڑوں گا ،آئی پی پی کا جو فیصلہ آئے گا وہ قوم کے سامنے رکھیں گے ،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کے بعد بہت مشکلات پیدا ہوں گی ،بھارت، پاکستان اور چین کے درمیان بہت زیادہ ٹینشن ہے،بھارت چین کے ساتھ لداخ بارڈر پر بہت مسئلہ کا شکار ہوئی ،اب پاکستان اور ہندوستان کی آخری جنگ ہوگی ،عمران خان نے ملک کی فارن پالیسی کو نئی جدت بخشی ،چین ہمارا ہمالیہ سے بھی اوپر کا دوست ہے، وقت آنے پر بھرپور ساتھ دے گا،بھارت چین سے الجھنے کی کوشش نہیں کرے گا ،ہندوستان کا مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے ،ہندوستان پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے ،ہمیں بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے چاہیے

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا نواز شریف کا کیس بھیجیں، اپنی پارٹی کا نہ بھیجیں ،ایٹمی دھماکوں کے لیے قذافی کو میں جاکر ملا ،جب سے سیاست میں ہوں ایجنسیاں میرے پیچھے ہیں ،ایٹمی دھماکہ راجہ ظفرالحق اور شیخ رشید نے کیا ،نواز شریف سمیت پوری کابینہ اسوقت ایٹمی دھماکہ کے مخالف تھے ،راجہ ظفر الحق، شیخ رشید نے تقریر کی تھی ایٹمی دھماکے کے لیے

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کورونا میں 1056 ویگنوں کو درست کیا ہے ،چھوٹے سٹیشنوں پر کورونا سے بچاو کے آلات نہیں ،امید کرتے ہیں چھوٹے سٹیشنوں کے لیے بھی چین سے سامان آجائے ،ایم ایل ون کے بجائے ریلوے کو حادثات سے نہیں بچا سکتے ،ایم ایل ون میں ایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملیں گی

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ شہباز اور حمزہ کا کیس بھی سنجیدہ ہے ،یہ کیس صبح کا گیا شام آجائے گا ،چودھری برادران میں سگے بھائیوں کی طرح ہے ،یہ اپوزیشن کیا عمران خان کا مقابلہ کرے گی؟ ٹرین آپریشن بحالی کے دس روز میں ریلوے کو 5 کروڑ کا نقصان ہوچکا ہے

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا نے ٹرین آپریشن کی بحالی میں ہمارا ساتھ دیا ،چاروں صوبوں نے بھی ٹرین آپریشن کی بحالی میں ہمارا ساتھ دیا ،60 فیصد سے زیادہ لوگ ہم ٹرینوں میں بٹھا نہیں سکتے ،5 مزید ٹرینوں کو ہم نے مزید چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،سرسید، شالیمار، بہاالدین زکریا سمیت پانچ ٹرینیں چلارہے ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کو کہا ہے کہ جمعہ کو لاک ڈاون نہ کیا کریں ،چھوٹے دکانداروں نے لاہور آکر سامان کی خریداری کرنی ہوتی ہے

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کورونا مزید بڑھ رہا ہے، ٹڈی دل دوسرے ممالک سے پاکستان آرہا ہے ،پاکستان میں معاشی کمزوریاں بڑھ رہی ہیں ،ملک میں اس سال بجٹ بھی پیش ہونا ہے،کروڑوں کی چیزیں کوڑیوں کے بھاو لے آئے ،عمران خان نے کورونا وائرس میں جو قوم کے لیے سٹینڈ لیا اس کے ساتھ ہوں ،ریلوے 32 ارب روپے تک خسارے میں ہے ،ہم ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کروائیں گے ،142 میں سے 40 ٹرینیں کھول رہیں ہی‍ں ،عید پر بہت لوگ آن لائن پر آگئے، آن لائن بیٹھ گیا ،آن لائن مسئلہ ہونے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے

Leave a reply