بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

0
102

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد بھارتی سیاستدانوں میں کھلبلی مچ گئی،بھارتی صدر بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے تو کئی سیاستدانوں نے اپنے آپ کو گھروں میں محدود کر لیا، 96 اراکین پارلیمنٹ بھی اب خوفزدہ ہیں کہ کہیں انہیں بھی کرونا نہ ہو جائے.

بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ 4 دنوں سے بخار محسوس ہو رہا تھا۔ میں نے جب ٹیسٹ کرایا تو کورونا وائرس پازیٹو آیا۔ میں اور میری فیملی قرنطائن میں ہین اور ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں. بھارت میں گلوکارہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے، بھارت کی حکمران جماعت بے جی پئ کے متعدد رہنما گھروں میں محصور ہو گئے ہیں.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پارٹی میں بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور شامل ہوئی تھیں۔ اس پارٹی میں راجستھان کی سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے اور ان کے بیٹے بی جے پی رکن پارلیمنٹ دشینت سنگھ بھی شامل ہوئے تھے جیسے ہی خبر آئی کہ کنیکا کپور کورونا وائرس کی زد میں ہیں، تو بھارتی سیاستدانوں نے آئسولیشن میں جانا شروع کر دیا۔ سب سے پہلے راجستھان کی سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے اور ان کے بیٹے بی جے پی رکن پارلیمنٹ دشینت سنگھ نے اپنے آپ کو آئسولیشن میں رکھا۔

گزشتہ دنوں بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے لکھنؤ کے گیلنٹ اپارٹمنٹ میں 100 سے زائد لوگوں کو پارٹی دی تھی۔ اس کے علاوہ وہ ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی پارٹی میں بھی شریک ہوئی تھیں۔ اس پارٹی میں کئی سیاسی رہنما اور افسران شامل ہوئے تھے۔

اس پارٹی کے بعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما دشینت سنگھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ یو پی کے وزیر کابینہ میٹنگ میں بھی شامل ہوئے تھے۔ گلوکارہ کنیکا کے ساتھ ملاقات کے بعد دشینت سنگھ بھارتی صدر سے بھی ملے۔ دشینت سنگھ نے کئی رہنماوں، افسروں، وزیروں ،سرکاری ملازمین ، گھر والے، ساتھ کام کرنے والے افسران و ملازمین سے بھی ملاقات کی جو اب کرونا وائرس کو لے کر پریشان ہیں

جو بھی لیڈر دشینت سنگھ سے ملے انھوں نے خود کو آئسولیشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے،اب تک جو لیڈر آئسولیشن میں چلے گئے ہیں ان میں وسندھرا راجے اور دشینت شامل ہیں، ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈیرک او برائن بی جے پی رکن پارلیمنٹ دشینت سنگھ کے پاس بیٹھے تھے۔ اب ڈیرک نے خود کو آئسولیشن میں رکھ لیا ہے،کنیکا جس پارٹی میں گئی تھیں، وہاں یو پی کے وزیر صحت جے پرتاپ سنگھ بھی گئے تھے، لہٰذا انھوں نے بھی خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے

کانگریس لیڈر دیپندر ہڈا نے بھی خود کو آئسولیشن میں ڈال دیا ہے۔ انھوں نے دشینت سنگھ کے ساتھ کھانا کھایا تھا،

اترپردیش او رراجستھان کے 96 اراکین پارلیمنٹ کو بھارتی صدر نے ناشتے پر مدعو کیا تھا جس میں بھارتی گلوکارہ سے ملنے والے دشنیت سنگھ بھی شامل تھے، بھارت کے مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ‘ جنرل وی کے سنگھ‘ گجندر شیخاوت‘ ارجن رام میگھاول‘ کیلاش چودھری‘ سادھوی نرنجن جیوتی‘ راجوردھن سنگھ راتھوڑ‘ وجئے گوئیل‘ اوم ماتھر‘ روی کشن‘ ہیما مالینی‘ ریٹا بھوگناجوشی‘ اورساکشی مہارا ج بھی دیگر کے ساتھ ناشتہ پر موجود تھے۔

دوسری جانب کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، لکھنو کے ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے بعد پولیس نے ان کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔ اس میں ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے ۔گلوکارہ لندن سے واپس آئیں اور ٹیسٹ نہیں کروائے اور بھارت میں مختلف تقریبات میں شرکت کرتی رہیں، ٹیسٹ نہ کروانے اور لندن سے واپسی کا نہ بتانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے.

بھارتی گلوکارہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد مقامی ضلع افسر ابھیشیک پرکاش نے حکم دیا ہے کہ کینکا کپور کے گھر سے تین کلومیٹر کے علاقہ کو خالی کروا دیا جائے ، جس کے پیش نظر وکاس نگر ، خرم نگر اور علی گنج کے کچھ علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے.

بھارتی گلوکارہ ممبئی کے ہوٹل تاج میں دو روز ٹھہری تھیں اس ہوٹل کے کمرہ نمبر 602 کو بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ ہوٹل ملازمین کے بھی کرونا کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے،

بھارت میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض ہلاک ہو گیا جس سے بھارت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 جبکہ مریضوں کی تعداد 231 ہو گئی

بھارت میں پانچویں ہلاکت اٹلی کے باشندے کی ہوئی ہے، جو راجھستان میں مقیم تھا، اطالوی باشندے میں کرونا کی تشخیص ہونے پر اسے سوائی مان سنگھ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا اور بعد ازاں اسے صحت مند قرار دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا، ہسپتال سے جانے کے دو روز بعد اطالوی باشندے کی موت ہو گئی.

دوسری جانب جمعہ کے روز لکھنؤ میں 4 نئے کرونا کے مریض سامنے آ گئے۔ بھارت میں کورونا وائرس 20 ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور مریضوں کی تعداد مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے 201 مریض ہیں جن میں سے 20 میں مریض صحت یاب ہو چکے ہی۔ بھارت میں اب تک پنجاب، دہلی، مہاراشٹرا، کرناٹک اور راجھستان میں ایک ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں۔

Leave a reply