بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

0
37

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بھارت کے ممبئی شہر میں مشہور درگاہوں پر زائرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

ممبئی میں حضرت حاجی علی اور حضرت مخدوم شاہ ماہم کی درگاہوں میں زائرین کے داخلے پر آئندہ اعلان تک پابندی عائد کردی گئی ہے ،حاجی علی درگاہ اور مخدوم شاہ درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدام میں تعاون کرنا ہے ۔ گزشتہ چار دنوں سے حالات کا جائزہ لیا اور شہری انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کے بعد درگاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا

دوسری جانب دہلی میں تمام سرکاری، غیر سرکاری تعلیمی ادارے 31 مارچ کت بند کر دیئے گئے، امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا، اساتذہ کو بھی سکول آنے سے روک دیا گیا. جو پرچے ہو چکے ان کی چیکنگ کا کام اساتذہ گھروں سے ہی کریں گے.

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے 4 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ایک ہلاکت آج ہوئی، بھارتی پنجاب کے ضلع نواشہر کے پٹھلاوا گاؤں میں مریض کی موت ہوئی جو سات مارچ کو اٹلی سے واپس آیا تھا، اس سے پہلے كرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، بھارتی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 173 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 148 مریض بھارتی جبکہ 25 غیر ملکی شہری ہیں۔ بھارت میںکورونا وائرس سے متاثرہ 20 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں۔

Leave a reply