قطر،وقت سے پہلے پہنچے پر جرمن صدر کے استقبال کیلئے 30 منٹ تک کوئی نہ آیا

0
162
جرمن حکومت نے اسرائیل آپریشن کی مکمل حمایت کی تھی۔۔

جرمن صدر قطر پہنچے تا ہم وقت سے پہلے قطر پہنچ جانے پر انہیں ایئر پورٹ پر ہی انتظار کرنا پڑا،30 منٹ تک جرمن صدر انتظار کرتے رہے،

جرمن صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ طیارے میں کھڑے ہیں،انہوں نے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں،اور وہ انتظار کر رہے ہیں، جرمن صدر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی بات کےلیے قطر آئے تھے ۔ ایئر پورٹ پر جرمن صدر پہنچے تو ریڈ کارپٹ بچھا ہوا تھا، لیکن قطری حکام استقبال کے لئے موجود نہیں تھے

واضح رہے کہ جرمن حکومت نے اسرائیل آپریشن کی مکمل حمایت کی تھی۔قطری حکومت نے جرمن صدر کو بہت بڑی سفارتی ہزیمت سے دوچار کر دیا،جرمن صدر دوہا پہنچ کر جہاز کے دروازے میں جھانکتے رہے۔ جرمن صدر کا استقبال کرنے قطری امیر کے بجائے قطری وزیر خارجہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا مگر وزیر خارجہ بھی آدھا گھنٹہ جرمن صدر کو انتظار کروانے کے بعد ائیر پورٹ پہنچے.

جرمن میڈیا کے مطابق جرمن صدر دوحہ میں شدید گرمی میں انتظار کرتے رہے ،قطری وزیر خارجہ تیس منٹ بعد انکو لینے ایئر پورٹ پہنچے،جرمن صدر کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات بعد میں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوئی۔

جرمن صدر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر عسکریت پسند گروپ کے حملے کے بعد حماس کے زیر حراست بقیہ جرمن مغویوں کی رہائی کی کوششوں پر بات کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ کے ملک میں تھے۔کئی جرمن شہری ان 200 سے زائد یرغمالیوں میں شامل تھے جنہیں حماس نے اس کے حملے کے دوران یرغمال بنایا تھا،

قطر حماس کے سیاسی شعبے کے دفتر کی میزبانی کرتا ہے۔ فلسطینی مسلح گروپ کے ساتھ اس کی قربت نے دوحہ کو یرغمالیوں کی رہائی پر اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم بنا دیا ہے،

Leave a reply