کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

0
42

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بھارت میں بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے، اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افرار بے روزگار ہو جائیں گے

کرونا وائرس سے بھارت میں سیاحت اور ہوٹل کی صنعت مکمل تباہ ہو سکتی ہے،جس کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، اسی ضمن میں بھارتی سیاحت اور ہوٹل کی صنعت کی تنظیم فیڈریشن آف ایسوسی ایشن نے بھارتی وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک سال کے لئے ان صنعتوں کی مالی مدد کی جائے تا کہ ملازمین کو تنخواہیں دی جا سکیں، اگر حکومت نے مدد نہ کی یہ شعبے دیوالیہ ہو جائیں گے. اور سیاحت کی صنعت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ہوٹل بھی بند ہو جائیں گے

اس ضمن میں فیڈریشن نے مودی کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے سیاحوں کا آنا بند ہو گیاہے، تاریخی اور یادگار مقامات کو بھی حکومت نے بند کر دیا ہے اس لئے اس شعبے میں وابستہ 5 کروڑ افراد مین سے 3 کروڑ کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے، بھارت میں معیشت کی حالت پہلے ہی بری ہے، اگر سیاحت کا شعبہ متاثر ہوا تو لاکھوں خاندان متاثر ہوں گے.

مودی کو خط میں مزید لکھا گیا کہ بھارت میں سیاحت نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ دنوں میں عائد پابندیوں کے دوران ہوٹل اور سیاحت کے شعبہ کو 2 کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے جو ہمارے لئے بہت بڑا دھچکا ہے،ان حالات میں ملازمین کی تنخواہیں نہیں دی جا سکتین اور نہ ہی کام کو آگے چلایا جا سکتا ہے اسلئے مودی سرکار مدد کرے اور ایک سال کے لئے ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر اخراجات بھی دے، سیاحت اور ہوٹل کی صنعت مٰن سے جن لوگوں نے قرضہ لیا ہے ان پر سود معاف کیا جائے اور قرضے کی واپسی کے لئے بھی آسانی کی جائے.

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے 4 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ایک ہلاکت آج ہوئی، بھارتی پنجاب کے ضلع نواشہر کے پٹھلاوا گاؤں میں مریض کی موت ہوئی جو سات مارچ کو اٹلی سے واپس آیا تھا، اس سے پہلے كرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، بھارتی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 173 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 148 مریض بھارتی جبکہ 25 غیر ملکی شہری ہیں۔ بھارت میںکورونا وائرس سے متاثرہ 20 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

Leave a reply