بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

0
112

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائس دنیا بھر میں پھیل گیا،کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتیاطی تدابیر جاری ہیں ، احتیاطی تدابیر کو لیتے ہوئے بھارت میں ایک مندر میں بتوں کو ماسک نہ پہنا دیئے گئے

واقعہ وارانسی میں پیش آیا،جہاں ایک مندر میں ایک پجاری نے بتوں کے چہرے پر ماسک لگا دیئے اور مندر میں آنے والوں کو کہا کہ بتوں کو ہاتھ نہ لگائیں

پجاری کرشنا آنند پانڈے کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس بھارت میں پھیل گیا ہے۔ ہم نے کورونا وائرس کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے بھگوان وشوناتھ پر ایک ماسک لگایا ہے۔ جس طرح ہم سردی کی حالت میں بتوں پر کپڑے ڈالتے ہیں اور گرم ہونے پر اے سی یا مداح ڈالتے ہیں ، ہم دیوتاؤں پر ماسک لگاتے ہیں

پجاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بتوں کو ہاتھ نہ لگائیں۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کے مزید پانچ مریض سامنے آنے پر کل مریضوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے ۔ پانچ تازہ کیس میں کیرالا کا تین سالہ بچہ اور کرناٹک کا سافٹ ویر انجینئر شامل ہیں۔کمسن اٹلی سے وطن واپس ہوا اور اس میں کرونا کی تشخیص ہوئی ۔ دہلی ، اُترپردیش اور جموں سے ایک ایک مریض کے مثبت پائے جانے کی اطلاع ملی ہے ۔

Leave a reply