کرونا وائرس کا خطرہ، سندھ حکومت نے کہا تو پی ایس ایل میچز کراچی کی بجائے کہاں ہوں گے؟

0
45

کرونا وائرس کا خطرہ، سندھ حکومت نے کہا تو پی ایس ایل میچز کراچی کی بجائے کہاں ہوں گے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں کرونا وائرس کا خطرے کے پیش نظر پی ایس یل میچوں کے حوالہ سے پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام مسلسل سندھ سے رابطے میں ہیں ۔بورڈ حکام سندھ حکومت کے اجلاسوں میں بھی شریک ہیں۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے میچز کراچی سے شفٹ کرنے کی ابھی کوئی تجویز نہیں ملی ۔اگر سندھ حکومت سے میچز منتقل کرنے کی کوئی تجویز ملی تو میچز منتقل کردییے جائیں گے ۔سندھ حکومت کی ہیلتھ ایڈوائزری پر مکمل عمل درآمد کریں گے ۔کراچی سے میچز منتقلی کی تجویز کی صورت میں میچز لاہور منتقل کئے جائیں گے ۔

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے افراد میں تشخیص ہوگئی؟

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 13، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے ملک بھر سے کورونا کے 289 مشتبہ کیسوں کی تصدیق کیلئے ٹیسٹ کروائے گئے ۔پمز ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کے حوالے سے قائم ائسولیشن روم کا بھی دورہ کیا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات ر ہے ہیں۔پنجاب کے محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کے مطابق کورونا وائرس کے 3 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی رکھے گئے ہیں ۔1 مشتبہ مریض نشتر ہسپتال ملتان، 1 ڈی ایچ کیو بھکر اور ایک ڈی ایچ کیو خوشاب میں زیر نگرانی ہے

Leave a reply