کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

0
62
parliment

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، سینیٹ اجلاس میں دنیا میں پھیلے خطرناک کرونا وائرس کے حوالہ سے تشویش کا اظہار کیا گیا، مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے چین میں پاکستانی طلبا کو واپس نہ لائے جانے پر حکومت پر کڑی تنقید کی.

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اجلاس میں کہا کہ چین پاکستان کا سدا بہار دوست، مشکل وقت میں کام آیا۔ کرونا وائرس کی شکل میں اب چین پرمشکل وقت آیا ہےتوہمیں ساتھ دینا چاہیئے۔ ضرورت پڑے توہمارے ماہرین چین کی معاونت کریں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ کرونا وائرس انسانیت کے لیے چیلنج ہے، چین وائرس سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے، پاکستان کو چین کی حمایت کرنی چاہیئے، پاکستان بیماری کی تشخیص کیلئے کرونا کٹس فوری منگوائے۔ اپنے ملک کے شہریوں کی حفاظت پہلی ذمہ داری ہوتی ہے، چین میں پاکستانی سفارتخانے کی ہیلپ لائن کام نہیں کر رہی، ملکی ائیرپورٹس پر سکریننگ کے حوالے سے نظام کام نہیں کر رہا۔ دیگر ممالک چین سے اپنے شہری نکال رہے ہیں۔

سینیٹر محسن عزیزنے کہا کہ پاکستانی طلباء کو بے یار و مددگار چین میں نہ چھوڑا جائے، انہیں کورنٹائن، آئی سولیشن وارڈ میں رکھا جائے، جو طلباء ٹھیک ہیں انھیں حکومت ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے۔

خاتون سینیٹر سیمی ایزدی نے کہا کہ حکومت کا اقدام سخت لگ رہا ہو گا، چین اس بیماری کا علاج نکال لے گا اسی لئے پاکستانی طلباء کو وہاں روکا گیا ہے۔ طلباء کا چین میں بہتر علاج ہو گا، ہم اس بیماری کا علاج نہیں کر سکتے.

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ چین میں طلبا مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں، یہاں مائیں رو رہی ہیں اور حکومت سو رہی ہے، حکومت کو طلبا کو واپس لانا چاہئے، ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے سے کچھ نہیں ہو گا.

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں 6ہزار 52افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے 99 فیصد مریض چین میں ہیں،چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں کروناوائر س سے اموات نہیں ہوئیں.

Leave a reply