مزید دیکھیں

مقبول

بانی پی ٹی آئی کی 2 درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

اسپیشل عدالت سنٹرل ایف آئی اے: بانی پی ٹی...

پی ایس ایل10 میں اسٹیڈیم کی خالی نشستوں نے سوال اٹھادیے

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں کے تیسرے اور...

کے پی کے میں موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ،سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ...

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ہیلتھ ریگولیشن اینڈ کورآرڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں‘اسلام آباد سمیت تمام بڑے ائیرپورٹس پر سکریننگ کاونٹر قائم کردئیے ہیں‘تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام سربراہ قومی ادارہ صحت ڈی جی ہیلتھ، پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا اور تمام سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں کرونا وائرس سے بچاو کیلئے اب تک کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں تقریباً 890 کیسز اور 26 اموات رپورٹ ہوئی ‘کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ‘اسلام آباد سمیت تمام بڑے ائیرپورٹس پر سکریننگ کاونٹر قائم کر دئیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی جا رہی ہے ‘سکریننگ میں مسافر کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لیا جاتا ہے ‘تمام ایئرپورٹس پر کرونا وایرس بارے معلوماتی مواد کیلے کاﺅنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

معاون خصوصی نے کہا کہ تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں ‘ صورت حال کی مسلسل نگرانی کے لئے چینی سفیر اور عالمی ادارہ صحت سے رابطے میں ہیں۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 19 انٹری پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ‘سست بارڈر چین میں بھی پاکستان کا اہم انٹری پوائنٹ موجود ہے‘ سست بارڈر پر نقل و حمل برف باری کی وجہ سے اپریل تک بند رہے گی۔

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan