مزید دیکھیں

مقبول

دبئی حکومت کا کم قیمت گھروں کی تعمیر کا اعلان

دبئی حکومت نے نسبتاً کم قیمت گھروں کی تعمیر...

وزیراعظم کی فٹبال کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات،25 لاکھ روپے کا چیک دیا

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو سے تعلق...

ہولی کے دن بیوروکریسی کے ارمانوں کی ہولی .تحریر: ملک سلمان

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے دوسال کے طویل انتظار...

افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللہ...

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ،دفتر خارجہ نے چین میں مقیم پاکستانی طلبا اورتاجر وں کے اعدادو شمار جاری کردیئے،

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ چین میں 28 ہزار پاکستانی طلبہ زیرتعلیم ہیں،چین میں 800پاکستانی تاجر آباد ہیں،پاکستان میں 1500چینی تاجر آتے جاتے ہیں ووہان میں 500 کے قریب پاکستانی طلبا رہائش پذیرہیں،طلبا خود یا اسکالرشپ پر چین جاتے ہیںطلبا ہمیشہ سفارت خانے میں رجسٹر نہیں ہوتے ہیں،تاجر اور دیگر افراد بھی ہمیشہ سفارتخانے میں رجسٹر نہیں ہوتے ہیں،

وضح رہے کہ خطرناک کرونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی، متاثرہ علاقے میں چین نے 450 ملٹری جوانوں پر مشتمل میڈیکل سٹاف بھجوا دیئے۔ چین نے پراسرار وائرس پر قابو پانے کے لیے وہان سمیت 12 قریبی شہروں میں ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات کو بند کر دیا ہے، 4 کروڑ 10 لاکھ افراد کو 14 دنوں کے لیے اپنے گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ شہریوں کو جھیلوں، دریاؤں اور نہروں پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق مشتبہ وائرس سے متعلق 50 مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ برطانیہ میں کرونا وائرس کے شبے میں 14 مریضوں کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan