کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

0
62

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے واپس آنے والے طالب علم کو محکمہ صحت نے ہسپتال منتقل کر دیا اور کہا کہ طالب علم 14 دن ہسپتال میں زیر علاج رہے گا

نجی ٹی وی 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق 28جنوری کو چین سے وطن واپس آنے والے پاکستانی طالبعلم کو آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، جہاں اسے 14دن تک آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ارسلان کے ٹیسٹ سیمپل قومی ادارہ صحت کو بھجوا دیئے ہیں۔ اسلام آبادسے سیمپل نیگٹو آنے کے بعد ارسلان کو ریلیز کردیا جائے گا۔

کراچی کے علاقے لیاری کا ارسلان ووہان یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھااور اپنے وسائل سے چین سے کراچی پہنچا تھا۔ طالب علم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے طالب علم کو ہسپتال داخل کرنے کے لئے خط لکھا تھا جس کے بعد اسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے.

واضح رہے چین کا علاقہ ووہان اس وقت انتہائی خطرناک کرونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے۔ ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیلنے والے کرونا وائرس کے باعث چین میں 213افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 10ہزار کے قریب افراد متاثرہیں۔

امریکا نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کی کوشش میں چین اس وقت مشکل حالات میں ہے جس کے لیے عالمی یکجہتی ضروری ہے۔ چینی شہر ووہان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دو ہسپتالوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے جو تین فروری تک آپریشنل ہو جائے گا۔

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں 6ہزار 52افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے 99 فیصد مریض چین میں ہیں،چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں کروناوائر س سے اموات نہیں ہوئیں.

Leave a reply