کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل
کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات سامنے آ گئے،چین کے شہر ووہان کے رہائشی میلی کرونا وائرس کی علامات پر سروسز اسپتال لاہور میں داخل کر لیا گیا،
میلی چند روز قبل چین کے شہر ووہان سے پاکستان آیا تھا،چینی شہری میلی کا کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے،چینی شہری میلی کو ڈاکٹرز نے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں
چینی شہری کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرلیے گئے ، رپورٹس کے بعد حقائق سامنے آئیں گی،
پاکستان میں کرونا وائرس کی تصدیق کے لئے لیبارٹری موجود نہیں، مریضوں کے خون کے نمونے ہانگ کانگ بھجوائے جائیں گے
قبل ازیں پنجاب کے شہر ملتان میں کرونا وائرس کے شبے میں چینی شہری کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مریض کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔
40 سالہ فینگ فین ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے جبکہ چند روز قبل ہی چائنا کے شہر ووہان سے واپس لوٹا ہے جسے کرونا وائرس کے شبے میں نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں
دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سانس کی ایک بیماری ہے،کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا ،کورونا وائرس جاپان،تھائی لینڈ،جنوبی کوریا اورامریکہ میں پھیل چکا ہے
دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے حوالہ سے کوئی سہولت موجود نہیں، دو چینی باشندوں کے خون کے نمونے بیرون ملک بھجواے جائیں گے جہاں سے ان کی رپورٹ آئے گی، اس میں تین دن لگ سکتے ہیں،
کرونا وائرس، دنیا بھر میں 1396 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے، چین میں سرکاری طور پر 1359 مریضوں کی تصدیق کر دی گئی ، چین میں کورونا وائرس سے اب تک 41 ہلاکتیں ہو چکی ہیں 39 اموات صوبہ ہوبئی میں ہوئی ہیں
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
قومی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کوروناوائرس کا کوئی تصدیق شدہ مریض سامنے نہیں آیا،مشتبہ علامات کے ساتھ ایک مریض کو نشتراسپتال ملتان کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیاگیا ہے،مریض کی حالت بہتر ہے اورتاحال اس میں کورونا وائرس کی علامات موجود نہیں مریض کے نمونے تشخیص کے لیےلیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں،