تنگوانی: پولیس چوکی اور گاؤں پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک نوجوان جاں بحق، مقابلہ میں ڈاکوہلاک، سی ڈی ٹی اہلکاراغواء

تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ )پولیس چوکی اور گاؤں پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک نوجوان جاں بحق، مقابلہ میں ڈاکوہلاک،ایک اہلکااغواء

کندھ کوٹ کے تھانہ سی سیکشن کی حدود میں باہو پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ ، پولیس اور ڈاکو میں شدید فائرنگ ہوئی ، ڈاکو سی ڈی ٹی اہلکار نویدجکھرو کو زخمی حالت میں اغوا کر کے کچے طرف لے گئے،

اسی طرح غوث پور کے قریب گاؤں عبدالغفور ڈاہانی میں ڈاکوؤں کا حملہ شدید فائرنگ ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک آدمی زخمی ہوا ہے
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والےشخص کی شناخت علی نواز ڈاہانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دلیل ڈاہانی شدید زخمی بتایا جا رہا ہے

تنگوانی کے قریب تھانہ ڈیرہ سرکی کے حدود میں پولیس اور ڈاکو میں مبینہ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو دلبر عرف دلو ولد لونگ ملک ہلاک ہو گیا فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے ہیں

پولیس حکام کے مطابق کندھ کوٹ ضلع میں گزشتہ 4 ماہ میں 1 پولیس اہلکار سمیت 18 افراد کو اغوا کیا گیا۔دوسری طرف مغوی پولیس اہلکار کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے، جس میں نوید جکھرو نے خود کو بچانے کی اپیل کی ہے۔

مغوی پولیس اہلکار نے کہا کہ اگر پولیس سبزوئی گینگ کے لوگوں کو رہا کرے گی تو ڈاکو مجھے چھوڑیں گے۔نوید جکھرو نے مزید کہا کہ گرفتار لوگوں کو نہیں چھوڑا گیا تو ڈاکو مجھے قتل کردیں گے۔ میں آئی جی، ڈی آئی جی لاڑکانہ سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے بچایا جائے۔

Leave a reply