لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

0
44

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے کو چھ ماہ کے لئے جیل جانا پڑے گا

بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے تا ہم اکثر علاقوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جس کہ وجہ سے حکومتی تمام تدابیر ناکام ہو رہی ہیں، اس وجہ سے مودی سرکار نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سزا کا اعلان کر دیا ہے

مودی سرکار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چھ ماہ قید یا ایک ہزار جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں ہوں گیں اسلئے جیل جانے سے بچنے کے لئے شہری احکامات پر عمل کریں اور اپنے گھروں میں رہیں، گھروں سے باہر نہ نکلیں، لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل سٹور، کریانہ کی دکانیں کھلی رہیں گی

واضح رہے کہ بھارت کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اتوار کو ملک بھر کے تقریباً 80 ایسے اضلاع کو 31 مارچ تک لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا جہاں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ دہلی میں 23 مارچ صبح 6 بجے سے 31 مارچ کی نصف شب تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ مرکزی حکومت کے حکم کے بعد دہلی کے علاوہ مہاراشٹر، بہار، اتر پردیش، کیرالہ، ہریانہ، راجستھان، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تلنگانہ، ناگالینڈ، جموں و کشمیر اور جھارکھنڈ میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پورے پنجاب میں پیر کے روز سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

خیال رہے کہ گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس اب دنیا کے 192 ملکوں تک پھیل چکا ہے جس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 ہزار 476 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ وبا سے متاثر 98 ہزار سے زائد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں

Leave a reply