پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ، مشاورت مکمل ،20 افراد کا آج حلف اٹھانے کا امکان

0
30

لاہور: پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے 20 کے قریب افراد کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کابینہ میں توسیع کے دوسرے مرحلہ کے لیے مشاورت مکمل ہو گئی جب کہ پنجاب کابینہ 13 جون بجٹ سے قبل مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہےمسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وزراء اور محکموں کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نئے وزراء سے حلف لیں گے۔

صدر پاکستان کی بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت

ذرائع کے مطابق رانا مشہود ، مجتبیٰ شجاع الرحمان ، خواجہ عمران نزیر ، کرنل (ر) ایوب گادھی ، یاورزمان ، ملک تنویر اسلم ، بلال یاسین ، سیف الملوک کھوکھر کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے-

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ،سپاہی شہید

ذکیہ شاہ نواز ، منشااللہ بٹ ، جہانگیرخانزادہ ، کرنل (ر)طارق ،عظمیٰ بخاری ، کاظم علی پیرزادہ ، ملک ندیم کامران ، خلیل طاہر سندھو ، چودھری اقبال گجر کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے-

پیپیلز پارٹی کے مزید دو افراد کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے پیپلز پارٹی کو کابینہ میں مزید 3 وزرا ، اور 2 مشیر ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Leave a reply