ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارسے تجاوز

0
58

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار سے تجاوز کر گیا 662 میگاواٹ ہو گیا۔

باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار662 میگاواٹ ہو گیا ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 838 میگاواٹ ہے اور بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے پانی سے 4 ہزار 930 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

‘ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ کسی خاتون اوّل نے سہیلی کے ذریعے ڈائمنڈ جمع کیے…

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 595 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 307 میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 606 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے۔

ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور جوہری توانائی سے ایک ہزار 231 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے-

Leave a reply