وزیراعظم سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات،آئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت

ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
0
65

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی-

باغی ٹی وی : ملاقات میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،پیپلز پارٹی وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمان شامل تھےملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی،اعلامیے کے مطابق اجلاس میں انسداد اسمگلنگ سے متعلق سول آرمڈ فورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، سول آرمڈ فورسزکی کوششوں سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت …

پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے،میتھیو …

Leave a reply