خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزارت داخلہ میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی
0
56

پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 میں عالمی مالیاتی اداروں سے آئندہ مالی سال کے لیے 121 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بجٹ میں عالمی بینک سے 60 ارب 52 کروڑ ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 46 ارب 93 کروڑ قرض لیا جائے گااس کے علاوہ صوبائی حکومت کو دوست ملک چین سے بھی ایک ارب 49 کروڑ کا قرض ملنے کی توقع ہےامریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ سے تین ارب 90 کروڑ، بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے 12 ارب، کے ایف ڈبلیو سے دو ارب 49کروڑ کا قرض لیا جائے گا۔اس کے علاوہ بین الاقوامی امدادی اداروں سے ساٹھ ارب 83 کروڑ 30 لاکھ کی گرانٹ ملنے کا بھی امکان ہے۔

عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزارت داخلہ میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی، ملاقات میں خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،لوڈشیڈنگ اور بجلی سےمتعلق معاملات اور دیگر مسائل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی، وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا،رہنماؤں میں کل دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ہوا ہے۔

بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت …

Leave a reply