پبلک مقامات پر فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف پولیس نے ایکشن لے لیا

0
76

پبلک مقامات پر فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف پولیس نے ایکشن لے لیا

باغی ٹی وی :پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے نوٹس پر آئی جی خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے پبلک مقام پر فائرنگ کرنے والے 9 افراد کو گرفتارکر لیا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا.

پشاور پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث 49 افراد کی شناخت ہوچکی ہے، باقی افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں.بہت جلد تمام افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا،

ادھر خبیر پختونخوا سمیت ملک کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش ہے جس وجہ سے لوگوں کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مشکلات کا بھی سامنا ہے . لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم کو 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ کیا جاسکا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے چلاس اور گلگت کا زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔

مختلف سیاحتی مقامات کے اردگرد بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے وہاں موجود سیاحوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق شاہراہِ قراقرم کے متعدد مقامات پر پتھروں کی رکاوٹوں سے سیاح پھنسے ہوئے ہیں جبکہ حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں چلاس اور دیگر قامات پر بارشوں اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے

Leave a reply