ترکی اور قطر مزید نزدیک ہوگئے . اہم معاہدہ طے پا گیا

0
33

ترکی اور قطر مزید نزدیک ہوگئے . اہم معاہدہ طے پا گیا

باغی ٹی وی . ترکی نے قطر کے ساتھ اپنے مراسم کو مزید گہرا کرتے ہوئے ایک اور قدم اٹھا یا ہےترکی اور قطر نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک نیا مالیاتی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت قطر نے استنبول اسٹاک ایکسچینج کے10 فی صد حصص خرید لیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اس نے قطری انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت یہ ادارہ استنبول اسٹاک ایکسچینج کا 10 فی صد شیئرز خریدے گا۔

وزارت خزانہ نے اس بارے بتایا کہ معاہدے کو مکمل کرنے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں اس کا حصہ 80.6 فیصد ہوجائے گا۔دونوں ممالک کے مابین مزید تعلق اور ہم آہنگی کے تناظر میں خاص طور پر متعدد سیکیورٹی اور فوجی معاہدوں کے حالیہ اختتام کے بعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ قطری ترکی کی سپریم اسٹریٹجک کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے لیے حال ہی میں انقرہ پہنچے۔ترکی اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں فروغ اور دو طرفہ تعلقات کے تحت ترک۔قطر اعلی اسٹریٹیجک کمیٹی کا چھٹا اجلاس آج انقرہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

اس سے قبل اہم اجلاس منعقد ہوا . ۔اجلاس مین شرکت کےلیے امری قطر انقرہ پہنچے جہاں صدر ایردوان نے ان کا خیر مقدم سرکاری اعزاز کے ساتھ کیا۔

بعد ازاں دونوں رہنماوں نے بالمشافہ ملاقات کی جس کے بعد دو طرفہ تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ صدر ایردوان اور امیر قطر نے کہا کہ حالیہ ستر ماہ کے عرصے میں اٹھارہ بار دونوں ملکوں کے درمیان اجلاس ہوئے ہیں جو کہ دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کے ترجمان ہیں۔

Leave a reply