کراچی ایئر پورٹ پر منشیات کے شبہہ میں اے ایس ایف اہلکاروں نے حج پر جانے والی خاتون کے بال کاٹ دیئے،اے این ایف حکام نے خاتون کو کلیئر قرار دیا تھا تاہم اے این ایف اہلکار بضد رہے کہ خاتون کے بالوں میں کچھ ہے، خاتون کے بال کاٹ کر چیک کئے گئے لیکن کچھ نہ نکلا، جس کے بعد خاتون حج کے لئے روانہ ہو گئی
شہر قائد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حج پر جانے والی خاتون کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کی رہائشی خاتون سیما بانو زوجہ محمد شفیع اپنے شوہر کے ہمراہ حج پر جا رہی تھی،خاتون نے فلائٹ نمبر SV ۔701 کے ذریعے روانہ ہونا تھا، خاتون ایئر پورٹ پہنچی تو اسکے بال دیکھ کر جو مڑے ہوئے تھے کو اے ایس ایف کی انسپکٹر رضوانہ، سب انسپکٹر ترس میرن، اے ایس آئی فرخ جمیل نے روکا، جب اے ایس ایف حکام نے خاتون کو روکا تو اے این ایف حکام نے بتایا کہ خاتون سیما بانو کے پاس کچھ نہیں ہے، تاہم اے ایس ایف کے مذکورہ اہلکار بضد رہے کہ خاتون کے بالوں میںکچھ ہے،
حج پر جانے والی خاتون شک کے دائرے میں آ گئی، خاتون کے بال کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا، اے ڈی فیض کی نگرانی میں انسپکٹر رضوانہ، سب انسپکٹر ترس میرن، اے ایس آئی فرخ جمیل خاتون سیما بانو کو کمرے میں لے گئے اور وہاں جا کر اس عورت کر تمام بال کاٹ دیئے،بال کاٹنے کے بعد بالوں کو سکیننگ مشین میں ڈال کر سکین کیا گیا تو بالوں میں کُچھ بھی نہیں نکلا۔
باخبر ذرائع کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کو خواہ مخواہ تنگ کرنا وطیرہ بنا لیا ہے، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کو قینچی یا بلیڈ سے خراب کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر ایئر پورٹ پر مسافروں اور اے ایس ایف اہلکاروں کے مابین تلخ کلامی بھی ہو جاتی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف حکام کی ڈیوٹی سیکورٹی کی ہے اور منشیات کے حوالہ سے اے این ایف کا عملہ تعینات ہے، جب اے این ایف کا عملہ کسی کو کلیر قرار دیتا ہے تو اے ایس ایف اہلکار کیوں مسافروں کو تنگ کرتے ہیں،اگر سکیننگ مشین میں کچھ نہیں آ رہا تو سامان کو کھول خراب کیوں کیا جاتا ہے، مسافر سامان کو پیک کر کے لاتے ہیں تو ایئر پورٹ پر انکے سامان کی حالت خراب کر دی جاتی ہے.شہریوں کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے اعلیٰ حکام ان واقعات کا نوٹس لیں اور ایسے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں جو خواہ مخواہ مسافروں کو پریشان کرتے ہیں.
کراچی ایئر پورٹ پر حج پر جانیوالی خاتون کے بال کاٹنے کے واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی قائم
کراچی ایئر پورٹ پر حج پر جانے والی خاتون سیما کے بال کاٹنے کے واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے ،تحقیقاتی کمیٹی وزارت ایوی ایشن کی جانب سے بنائی گئی ہے،خرم شہزاد وڑائچ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میںارسلان خان،ونگ کمانڈر ریٹائرڈ جمال،خلیل حسین شامل ہیں،کمیٹی دو روز میں تحقیقات کر کے اپنی سفارشات جمع کروائے گی،
جیب کتروں سے ہوشیار رہیں، کراچی ایئر پورٹ پر بینر لگ گئے
مسافر نے ایئر لائن کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی
کاک پٹ کو فائیو سٹار روم بنوا کر بستر لگوا دیا تھا شراب کا بندوبست کرنے کا بھی کہہ دیا
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات
پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ، کیس میں اہم اور نیا انکشاف سامنے آیا ہے،
کراچی ایئرپورٹ پر نجی لاؤنج کے کھانے میں کیڑے نکل آئے
پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے
سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی