ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن،لپ اسٹک،ناخن پالش،خواتین کے لیے اہم ہدایات

0
126
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن،لپ اسٹک،ناخن پالش،خواتین کے لیے اہم ہدایات

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا نے کرو ممبرز کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں، ایئر لائن کی جانب سے خواتین اور مرد کرو ممبرز کے لئے الگ الگ گائیڈ لائن جاری کی گئی ہیں، ایئر انڈیا کی جانب سے جاری کی گئی نئی گائیڈ لائن کے مطابق ایئر ہوسٹس اب اپنی مرضی پسند کی لپ سٹک نہیں لگا سکیں گی اور نہ ہی جھمکے پہن سکیں گی،تمام کرو ممبرز کو ایئر لائن کی جانب سے دیا جانے والا لباس پہننا ہو گا اور ایئر لائن کی ہدایات کے مطابق ہی میک اپ وغیرہ کرنا ہو گا،

ایئر انڈیا کی جانب سے خواتین کرو ممبرز کو دی جانے والی نئی گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ خواتین کمپنی کے ذریعہ طے شیڈ کارڈ کے مطابق میک اَپ کریں گی آئی شیڈو، لپ اسٹک، نیل پینٹ اور ہیئر شیڈ کارڈ پر سختی سے عمل کیا جانا ہے اپنی پسند کے رنگ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، فاؤنڈیشن اور کنسیلر کا استعمال لازمی ہے .نیل پینٹ کے رنگ یونیفارم کے ساتھ ملتا ہوا ہونا چاہیے ۔ سرخ یونیفارم کے لیے سرخ اور کورل، بلو یونیفارم کے ساتھ گلابی اور نیوڈ، پرل وہائٹ اور فرنچ مینی کیور دونوں یونیفارم کے ساتھ چلیں گی ،ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ جل جیل پالش اور فرنچ مینی کیور کا استعمال خواتین کر سکتی ہیں ،ایپرن بند کر دیا گیا ہے اسے نہیں پہننا ۔ انڈو-ویسٹرن یونیفارم والا بلیک بلیزر بھی بند کر دیا گیا ہے ساڑھی ہو یا انڈو ،ویسٹرن یونیفارم اسٹاکنگز پہننا ہوگا۔ یہ اسکین ٹون سے میچ کرنا چاہیے ،سردی کے دنوں میں کمپنی کی جانب سے جاری بلیک کارڈیگن کو بورڈنگ اور ڈیپلاننگ کے لیے پہنا جا سکتا ہے، دوران ڈیوٹی خواتین موتیوں سے بنے زیورات نہیں پہنیں گی، بغیر سجاوٹی ڈیزائن کے گول سائز والے سونے یا ہیرے کے اسٹڈ پہنے جا سکتے ہیں ،ساڑھی پہننے پر ہی خواتین ’بندی‘ لگا سکتی ہیں اس کی گولائی 0.5 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے خواتین دونوں ہاتھوں میں ایک ایک انگوٹھی پہن سکتی ہیں اس کی موٹائی 1 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ایک ہاتھ میں دو انگوٹھیاں پہننے کی اجازت نہیں ہو گی دونوں ہاتھوں میں سونے یا چاندی کی ایک ایک پتلی چوڑی پہنی جا سکتی ہے، بالوں کا جوڑا اونچا نہیں ہونا چاہیے ۔ بالوں میں سیاہ رنگ کے چار پن لگائی جا سکتی ہے

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

ایئر انڈیا کی جانب سے مرد کرو ممبرز کے لئے الگ ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ مرد کرو ممبرز اپنے بالوں کا خیال کریں، بالوں کی کٹنگ اچھی ہونی چاہئے، بالوں کا رنگ قدرتی ہونا چاہئے،بالوں میں فیشن والے رنگ اور مہندی لگانے کی اجازت نہیں ہو گی،سر پر بال نہیں ہیں تو روزانہ شیونگ کرنی ہو گی،اور روزانہ داڑھی بنانی ہوگی، مرد کرو ممبر کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ صرف ایک انگوٹھی پہن سکتے ہیں اور اس پر کوئی ڈیزائن نہیں ہو گا ،سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے کرو ممبرز ہاتھ میں کڑا پہن سکتے ہیں اس کی موٹائی 0.5 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اس پر کوئی لوگو، ڈیزائن یا پتھر نہیں ہونا چاہیے

Leave a reply