860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

0
180

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی رپورٹ پیش کی ہے

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جو غلطی طیارہ حادثے میں پائلٹ سے ہوئی وہی غلطی گلگت طیارہ واقعے میں ہوئی، طیارہ حادثے کی مکمل رپورٹ تیار ہونے میں ایک سال کا وقت لگے گا،بدقسمتی سےیہ طیارہ حادثہ پہلا واقعہ نہیں،72 سالوں میں 12 واقعات ہوئے ہیں،ان 12 واقعات کی بروقت انکوائری ہوئی اورنہ رپورٹ سامنے آئی،‏ایئر بلو اور بھوجا ایئر طیارہ حادثہ بھی پائلٹس کی غلطی کی وجہ سے ہوا

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ سابق تمام حادثات کی بروقت انکوائری ہوئی نہ رپورٹ سامنے آئی اورنہ حقائق عوام تک پہنچے ،آج تک عوام اور مرنے والوں کے لواحقین میں تشنگی رہی کہ ان واقعات کے ذمے دار کون تھے؟ بدقسمتی سے بھرتی کرتے وقت میرٹ کو نظر انداز کیا گیا، بد قسمتی سے پی آئی اے کے چار پائلٹس کی ڈگریاں جعلی نکلیں، چالیس فیصد پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں،

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ پائلٹ جو کئی انسانی جانوں کو لے کر ہوا میں اڑتا ہے اسکا لائسنس بھی فیک ہوتا ہے، سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہوا ہے، مجھے دکھ ہوتا ہے، جو میں بات کرنا چاہ رہا ہوں، اسکا اثر کیا ہو گا، پاکستان میں 860 ایکٹو پائلٹ ہیں تمام ایئر لائنز کے، دکھ کے ساتھ بتانا پڑتا ہے کہ جو انکوائری ہائی لیول کی شروع کی تو 860 پائلٹ کے ایگزامینشین میں سے 262 ایسے پائے گئے جنہوں نے خود امتحان نہیں دیا، بلکہ کسی اور نے دیا، ایسے ہوتا ہے کہ پیسے دے کر دوسرے امیدوار کو بٹھایا جاتا ہے، اداروں میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں آنکھیں بند کر کے ڈگریاں جعلی اور لائسنس جعلی بنوا کر دئے گئے

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ، ہم دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں کہ ہمارے 262 پائلٹ کے لائسنس فیک ہیں،ا نہوں نے امتحان خود نہیں دیئے وہ اہل نہیں ہیں، ہم نے ان کے خلاف ایکشن شروع کر دیا ہے،ابتدائی مراحل میں 54 جعلی پائلٹس کے خلاف ایکشن شروع کردیا ہے، 24 کو شوکاز نوٹس دے دیے ہیں، ان میں سے بہت سے لوگ عدالت چلے گئے ہیں ، 18 پائلٹس کی ذاتی شنوائی کی، 9 پائلٹس نے روتے روتے اپنے جرم قبول بھی کرلیے ہیں۔ اور کہا کہ ہم سے غلطی ہوئی ہمیں معاف کرو، اللہ معاف کرے گا ہم معاف نہیں کریں گے، اس میں کوئی سیاست نہیں ہو گی، کوئی پسند نا پسند نہین ہو گی، عدالت میں بھی سب تفصیل بتائیں گے

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

 

 

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اسکو سیاسی ایشو نہ بنایا جائے، تمام ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہو گا، وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ ہم نے پی آئی اے کی نجکاری نہیں کرنی، ہم نے پی آئی اے کی ری سٹکچرنگ کرنی ہے، ہم پی آئی اے کو اس کی عہد رفتہ کی طرف لے کر جانا ہے، ہمیں قومی ائرلائن کو 60 اور 70 کی دہائی کی طرح شاندار بنانا ہے۔ انہوں نے جتنی میٹنگز پی آئی اے پر کیں کہا کہ یہ پرائیوٹائز نہیں ہو گی اس کی ری سٹرکچرنگ کرنی ہے،مجھے شرم آتی ہے کہ ایک وقت وہ تھا کہ ایمرٹس کی بنیاد ، سنگا پور ایئر لائن کی بنیاد ہم رکھ رہے ہین ،انکو جہاز، پائلٹس کی ٹریننگ ہم کر رہے ہیں اور آج کے دن یہ حال ہے، ہمارا عزم ہے کہ چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے. میری ذمہ داری تھی کہ رپورٹ سامنے لانی ہے ہم تمام انکوائریز کی مکمل رپورٹ ایک بار پھر ایوان میں ایکشن کے ساتھ دیں گے

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کی کاپی سٹینڈنگ کمیٹی سمیت جس فورم پر بھجوانا چاہتے ہین ، بھجوا دی جائے

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

Leave a reply