ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

0
41
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے پائلٹس کی بڑی غلطیوں کو سامنے لائے ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں حادثات سے بچنے کے لئے بھائی بندی، رشتے داری، یونین سازی کو ختم کرنا ہو گا اور میرٹ پر لوگوں کو تعینات کرنا ہو گا ،جن لوگوں نے بڑی غلطیاں کیں انکو بجائے سزا کے بڑے عہدے دے دیئے گئے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں بڑے بھنڈ ہو رہے ہیں اور پی آئی اے کے بڑے لوگ اس کے ذمہ دار ہیں، ایک پائلٹ جو سمیلیٹر میں یا کسی چیز میں، چیکس میں بف اپ کر گیا وہی جا کر جہاز کا انسٹرکٹر لگ جاتا ہے، وہ کیسے کسی کو صحیح چیک کرے گا اور کسی کو ٹرینڈ کرے گا جبکہ وہ خود دو نمبر ٹون ہے، کیونکہ اسنے میجر غلطی کی ہے، کیپٹن سجاد گل مرحوم کا سمولیٹر کا ڈیٹا دیکھیں ٹریننگز کی ویڈیو بھی دیکھیں اور اس کو بھی نکالنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ انہوں نے کیا کیا اور کیا کیا چیزیں ہوئیں کہ ایئر بس کریش ہو گئی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے میں پائلٹس کو جلدی چیک نہیں کیا جا سکتا ،پائلٹ ایسے ہیں جیسے ہمارے گھروں میں داماد ہیں،کہ جب داماد کا اچھا بر ا صبر شکر کر کے بیٹھ جاتے ہیں کہ بیٹی دی ہوئی ہے،پالپا باقاعدہ داماد کے طور پر کام کرتی ہے،انکو کوئی روکے تو پالپا سٹرائک پر آجاتی ہے، تنخواہوں کے لئے پالپا نے سٹرائک کی، فلائٹ کو ڈیلے کر دیتے ہیں ،وہ لوگ جنہوں نے یہ کیا ہوتا ہے قانون کے مطابق چیک کیا گیا ہوتا تو آج بہت سی چیزوں میں بہتری ہوتی،ہوتا کیا ہے کہ میرا کوئی عزیز، رشتے دار ہے،میرا کوئی بیج میٹ ہے، اسی کو پیسے دے کر انسٹرکتر لگوا لیا اور پھر اسکے پاس گیا اور ریٹنگ لی دوسرے سے لائسنس پر ٹھپہ لگوا یا ،یہ جو اقربا پروری کا ماحول ہے پی آئی اے کے اندر اور سفارشوں کا ، اس سب کو ختم ہونا چاہئے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کیپٹن مریم جنہوں نے ابھی ایک واقعہ کیا اور اللہ نے بہت بڑے حادثے سے بچا لیا،کم از کم پچاس لوگ مر جانے تھے ، پتہ نہیں وہ بچے کیسے،یہ سارے اب اس پر کنفیوذ ہیں کہ اب اللہ نے صرف بچایا ہے،پالپا نے زور لگا یا کہ انکوائری کمیشن میں پالپا کا ممبر ضرور بیٹھا ہو گا بھائی کیا کام ہے تمہارا؟ جو انکوائری ہے اس کو ہونے دو، نہیں اس میں بیٹھنا ہے اور اب کہا ہے کہ کیپٹن مریم کو ایک سال کا سنیارٹی لاس دیا جا رہا ہے، یعنی ایک پائلٹ جس نے غلطی کی اور اس نے خود بھی اس میں مرنا تھا اور 50 اور لوگوں نے مرنا تھا اسکو ایک سال کا سنیارٹی لاس دے دیا یعنی 3 پانچ سال کے بعد پھر وہ ایک جہاز پر کپتان ہو گی، اسکے چیکس ہم سب کو پتہ ہیں ،اسنے کیسے کلیئر نس کروائی ،ہمیں پتہ ہے اور سب لوگوں کو پتہ ہے کہ اس نے پانچوین چیک مین جا کر کیسے کلیئر نس کروائی، اسکے بہن کا تعلق کس سے ہے اور انکو کس نے کپتان بنوایا، میں نام نہیں لے رہا، ذاتیات پر نہیں جا رہا ، اوورآل سب کی بات کر رہا ہوں اور پالپا کو پتہ ہے کہ میں کس کی بات کر رہا ہوں یہ باتیں پالپا سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن ایم ایاز تھے انہوں نے غلط رن وے پر بوئنگ 373 طیارہ لینڈ کر دیا، اس کے بعد کیا ہوتا ہے ایک اور دفعہ وہ پیرس میں تھے اور غلط ٹیکسی کرنا شروع کر دی، اس سے میجر ایکسیڈنٹ ہو جاتے ہیں، غلط جگہ پر اگر ٹیکسی کر رہے ہیں ،جو بڑا کریش تھا ایک ٹیکسی کر رہا تھا اور ایک لینڈ کر رہا تھا سب سے بڑا حادثہ تھا، آپ کو یاد ہے کہ میاں نواز شریف کا جہاز جو آ رہا تھا اور رن وے پر جہاز ٹیکسی کر رہا تھا، اے ٹی آر نے دیکھا تو خود ہی رن وے سے اتار لیا، پھر انکوائری ہوئی، وزیراعظم کے پائلٹ کو کوئی سزا نہیں دے سکتا تھا، اے ٹی سی جو ایک ہی رن وے پر جہاز ٹیکسی کروا رہا ہے اور اسی رن وے پر وزیراعظم کا جہاز لینڈ کروا رہا ہے یہ اسلام آباد میں‌ ہوا،میاں نواز شریف اسووقت وزیراعظم تھے انہوں نے اے ٹی سی والے کو کچھ نہیں کیا، پائلٹ کومعطل کر دیا، یہ مسئلہ ہے،جب سول ایوی ایشن اور ایئر لائن میں غلطی ثابت ہو گئی تو پھر انکوائری سول ایوی ایشن نہیں کر سکتی،تھرڈ پرسن کو کرنی چاہئے، جیسے اب انہوں نے کل خط نکال کر کر دیا

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ کیپٹن ایاز کو بوئنگ 777 میں ڈال دیا گیا، آج وہ میجر غلطیاں کرنے والے کیپٹن ایاز بوئنگ 777 میں انسٹرکٹر لگے ہوئے ہیں جن سے صحیح جگہ پر طیارہ لینڈ نہیں ہو سکتا،جو غلط رن وے پر آ جاتے ہیں وہ آدمی ہمارے پائلٹ کا انسٹرکٹر ہے، میں یہ کہوں گا کہ ہر انسٹرکٹر کی ری ویلوایشن ہونی چاہئے اور اس آدمی کو انسٹرکٹر ہونا چاہئے جو پالپا کا عہدیدار یا ممبر نہ ہو، یونین سے تعلق نہ ہو، یہ برادری کو بچاتے ہیں جو میرٹ کے اوپر ہوں انکو ایسی جگہہوں پر لگایا جائے تب وہ بھائی بندی نہیں کریں گے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن اکرام اللہ کو لے لیں،کیپٹن اکرام اللہ بوئنگ ایئر بس 320 اڑا رہے تھے اور غلط کلیکولیشن کی وجہ سے غلط ویدر میں چلے گئے اس جہاز کو اللہ نے بچایا ، وہ بھی اپنی طرف سے سب کو خیر آباد کروا دیا تھا اللہ نے انکو بچا لیا، اب کیا ہوا، وہ ایکٹو سیل میں چلے گئے تھے، اسکی انکوائری ختم اور انکو بوئنگ 777 میں پروموٹ کر دیا جاتا، جو 200 مسافر مارنے لگا تھا اس کو پروموٹ کر دیا گیا، اسکے بعد انہوں نے ایک بند رن وے پر لینڈ کر دی، اگر رن وے بند ہے تو کچھ چھوٹے جہاز اس رن وے پر لینڈ کر جاتے ہیں لیکن انہوں نے بوئنگ 777 کو بند رن وے پر لینڈ کر دیا، کسی نے ان سے پوچھ گچھ کی نہیں؟ کسی نے باز پرس نہیں کی، انکو سنیارٹی لاس، مراعات ختم ہوئی ،نہیں ،کیوں اس کا جواب پالپا دے سکتی ہے، میں نہیں دے سکتا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب میں کہتا ہوں کہ تینوں پلین کے جو پائلٹ ہیں انکی ویڈیو ریکارڈنگ الگ سے ویلوایٹ ہونی چاہئے اس میں عنیزہ جیسی نڈر سائیکوٹرسٹ بھی ہونی چاہئے، تا کہ صحیح ویلیو ایشن ہونی چاہئے، اگربے درد ہو کر صحیح ویلیو ایشن کریں گے تو بچ جائیں گے اور اچھے پائلٹ لانے میں کامیاب ہوں گے اور جو پائلٹ ایس او پیز توڑتے ہیں ، ایئر ٹریفک کی نہیں سنتے انکا فوری لائسنس کینسل ہونا چاہئے اور اس پر انکوائری ہونی چاہئے، اسکی ری ویلیو ایشن ہونی چاہئے اسکو وارننگ دے کر چھوڑنا ہے، اسکا لائسنس کینسل کرنا ہے ، آپ اکیلے جہاز نہیں اڑا رہے آپ سینکڑوں لوگوں کو ساتھ لے کر جا رہے ہیں اور آ رہے ہیں، ااور آپ کی غلطی بہت بڑی غلطی ہے، کیپٹن سجاد کے جو بھی انسٹرکٹر تھے انہوں نے تین چیکس کئے تھے انکو بھی انکوائری کا حصہ ہونا چاہئے اور انکوائری ہونی چاہئے کہ کس بیس پر انکو اجازت دی گئی اگر ویڈیو ہے وہ بھی سامنے لائی جائے تا کہ یہ مافیا جو ہے دوستی یاری اور پیسے دے کر جو کام ہوتے ہیں یہ سب ختم ہونا چاہئے،15 لاکھ روپے لے کر پائلٹ کو پاس کرنے کا اس مافیا کو جڑ سے اکھاڑنا چاہئے

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن پر جتنی بات کروں وہ کم ہو گی، ان فٹ پائلٹ، غلط چیکس ہیں ایوی ایشن کو پرواہ نہیں، جہازوں کی مینٹنس پر سول ایوی ایشن کو پرواہ ہی نہیں، ان کی بھائی بندی چل رہی ہے، رائیٹ سر، یس سر، اس طرح ایوی ایشن نہیں چلتی، اس کے لئے آپ کو سوتیلے باپ بننا پڑتا ہے، وہ ڈاکٹر جنہوں نے پیسے کھا کر فٹنس سرٹفکیٹ دیئے ہین ،بہت بڑی تعداد میڈیکلی ان فٹ ہے، میڈیکل ریکارڈ کو پبلک کرنا چاہئے ، پائلٹ کی ساری انفارمیشن پبلک ہونی چاہئے کہ اس کا بی پی اتنا رہتا ہے، غصے میں اتنا رہتا ہے اسکا بی پی لو رہتا ہے،یہ سب پبلک ہونا چاہئے کیونکہ یہ کمرشل فلائٹ ہیں، لوگوں کی ڈومین ہے،

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

Leave a reply