مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک 12 دن سے جاری ہے،کسانوں نے آج 8 اکتوبر کو بھارت بند کا اعلان کر رکھا ہے. کسانوں کے بھارت بند کے اعلان کی حمایت بھارتی کی اپوزیشن جماعتوں سمیت 2 درجن سے زائد سیاسی جماعتیں ،تاجر تنظیمیں کر رہی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں آج 8 دسمبر کو بھارت بند کا تاریخی اثر دیکھنے کو ملے گا. بھارت میں 12 دن سے جاری احتجاج کو مزید تیز کرنے کے لئے کسانوں نے آج 8 دسمبر کو صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بھارت بند کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ اس دوران وہ عام لوگوں کو کسی پریشانی نہیں ہونے دیں گے۔ کئی کسان رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کےد وران کہا کہ ان کا یہ بھارت بند علامتی ہے، عوام کو پریشان کرنے کے لیے نہیں۔بھارت بندپورے دن رہے گا لیکن 11 بجے سے 3 بجے تک سب کچھ جام رہے گا۔ اس دوران ایمبولنس یا شادی کی تقریبات کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف … مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند” پڑھنا جاری رکھیں