مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک 12 دن سے جاری ہے،کسانوں نے آج 8 اکتوبر کو بھارت بند کا اعلان کر رکھا ہے.

کسانوں کے بھارت بند کے اعلان کی حمایت بھارتی کی اپوزیشن جماعتوں سمیت 2 درجن سے زائد سیاسی جماعتیں ،تاجر تنظیمیں کر رہی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں آج 8 دسمبر کو بھارت بند کا تاریخی اثر دیکھنے کو ملے گا.

بھارت میں 12 دن سے جاری احتجاج کو مزید تیز کرنے کے لئے کسانوں نے آج 8 دسمبر کو صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بھارت بند کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ اس دوران وہ عام لوگوں کو کسی پریشانی نہیں ہونے دیں گے۔ کئی کسان رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کےد وران کہا کہ ان کا یہ بھارت بند علامتی ہے، عوام کو پریشان کرنے کے لیے نہیں۔بھارت بندپورے دن رہے گا لیکن 11 بجے سے 3 بجے تک سب کچھ جام رہے گا۔ اس دوران ایمبولنس یا شادی کی تقریبات کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

کسانوں کی بھارت بند تحریک کا کانگریس، این سی پی، شیوسینا، عام آدمی پارٹی، ٹی آر ایس، آر جے ڈی، ٹی ایم سی، ڈی ایم کے، سماجوادی پارٹی، جے ایم ایم اور آئی این ایل ڈی سمیت کم و بیش 20 پارٹیوں نے حمایت اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسانوں کے ’بھارت بند‘ تحریک کے ساتھ ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کے علاوہ بھی کئی تنظیموں و اداروں نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ٹرانسپورٹروں کی تنظیم ’اے آئی ایم ٹی سی‘ (آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس) نے منگل کو ملک بھر میں ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تنظیم پہلے دن سےہی کسانوں کی حمایت میں آواز بلند کر رہی ہے،

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

آل انڈیا ریلوے مین فیڈریشن (اے آئی آر ایف) نے بھی پیر کے روز مظاہرین کسانوں کے ذریعہ زرعی قوانین کے خلاف 8 دسمبر کو بلائے گئے ’بھارت بند‘ کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے، اے آئی آر ایف کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا نے سنگھو بارڈر جا کر مظاہرین کسانوں سے ملاقات کی اور انھیں یقین دلایا کہ ریلوے یونین کے اراکین اس لڑائی میں ان کے ساتھ ہیں۔

کسانوں کی تحریک بھارت بند کو لے کر مقامی پولس و انتظامیہ نے اپنی طرف سے پوری تیاری کر رکھی ہے تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ دہلی ٹریفک پولس کے مطابق سنگھو، اوچندی، پیاؤ منیاری، منگیش، ٹیکری اور جھرودا بارڈر (ہریانہ کی طرف) بند ہے۔ قومی شاہراہ 44 کو دونوں طرف سے بند کر دیا گیا ہے۔ اس لیے سفر کرنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ لامپور، صفی آباد اور سبولی بارڈر کا متبادل راستہ اختیار کریں۔ جو لوگ نوئیڈا کی طرف جا رہے ہیں انھیں ڈی این ڈی سے جانے کو کہا گیا ہے کیونکہ چلّا بارڈر پر نوئیڈا لنک روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ قومی شاہراہ 24 پر غازی پور بارڈر کو بھی غازی آباد سے دہلی کے لیے ٹریفک کو بند کیا گیا ہے۔

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

مودی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے تین زرعی قوانین کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک کو پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور متعدد ریاستوں کے کسانوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں سے حکومت کی کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے۔ اب گاؤں گاؤں میں احتجاج کی آگ پھیل رہی ہے اور لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی جا کر احتجاج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

Comments are closed.