احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

0
41

 

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے پر جرمنی کے طالب علم کو مودی سرکار نے بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی آئی ٹی مدراس میں زیر تعلیم جرمنی کے ایک طالب علم جیکب لنڈینتھل کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے پر بھارت سرکار نے بھارت سے نکلنے کا حکم دے دیا، ۔ طالب علم کا کہنا ہے کہ محکمہ امیگریشن کی جانب سے اسے طلب کیا گیا تھا اور اس کی رہائش کے حوالہ سے سوال کئے گئے بعد ازاں اسے کہا گیا کہ وہ فوری بھارت چھوڑ دے.

رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

Leave a reply