جنگ کا خطرہ ، امریکہ نے سفارتی عہدیراروں میں کمی کا اعلان کردیا

0
51

ایران امریکا جنگ کا خطرہ ، امریکی سفارتی عہدیراروں میں کمی کیا خبر دے رہی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران سے کشیدگی بڑھنے کے ساتھ عراق میں تعینات اپنا سفارتی عملہ احتیاطی تدابیر کے تحت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ حکومت نے آنے والے ہفتوں میں بغداد میں اپنے سفارتخانے سے کچھ عملہ واپس بلا رہی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک حکومتی عہدہ دار نے انکشاف کیا ہے کہ عراق سے امریکی سفارتی عملہ کی جزوی واپسی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں‌ کیا گیا ہے جب تین جنوری کو ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا ایک سال پورا ہو رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ امریکاکا قومی سلامتی کونسل کی پالیسی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسی ہفتے کیا گیا تھا۔ ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ آیا امریکا بغداد سے اپنا کتنا سفارتی عملہ واپس بلا رہا ہے۔العربیہ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے وہ پوری دنیا میں اپنے سفارتی عملہ میں ردو بدل کررہا ہے تاہم عراق سے فوجیوں کی واپسی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مذکورہ عہدہ دار کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر میتھیو ٹوائلر ابھی تک عراق میں موجود ہیں اور سفارت خانہ بدستور کام کر رہا ہے. امریکہ ایران کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں . جب سے ایران کا ایٹمی سائنسدان مارا گیا ہے تب سے خطے میں‌جنگ کا ماحول ہے.

Leave a reply