سعودی شاہی خاندان میں اختلافات عروج پر،محمد بن سلمان مشکلات کا شکار

0
53

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی خاندان میں اختلافات دیکھنے کو آئے ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو لے کر سعودی شاہی خاندان تقسیم ہو گیا ہے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایک طرف اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے چکے ہیں اور اس ضمن میں معاہدہ ہو چکا ہے دوسری جانب سعودی عرب کے شہزادے ترکی الفیصل نے ایک اجلاس میں اسرائیل پر کڑی تنقید کی ہے.

امریکا میں سابق سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے ۔بحرین کے دارالحکومت میں تھنک ٹینک کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے حوالہ سے کہا کہ کہ صیہونی ریاست نے عرب سرزمین پر قبضہ کرکے فلسطینوں کو حراستی کیمپوں میں ڈال دیا ہے

شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ کا سامراج قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست نے 1948کی جنگ میں فلسطینیوں کو ان کے آبائی علاقوں سے بے دخل کیا اور 1967کی جنگ میں مذموم حرکت دہراتے ہوئے باقی ماندہ فلسطینیوں کو بھی ان کی اراضی سے محروم کردیا۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ اسرائیل نے ہمسایہ عرب سرزمین پر قبضہ کررکھا ہے مگر اس نے تاحال یہ قبضہ ختم نہیں کیا۔ عربوں نے 2002میں عرب امن اقدام کے نام سے جو منصوبہ پیش کیا تھا، اس کو ہر آنے والی اسرائیلی حکومت نے مسترد کیا۔

انہوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر اسرائیل کی تعمیر کردہ دیوار کو علیحدگی کی دیوار قراردیا اور کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اس دیوار کو غیرقانونی قرار دیا ہے مگر اس کے باوجود اسرائیل نے بھونڈے الزامات کے تحت فلسطینیوں کو اذیتی کیمپوں میں ڈال رکھا ہے۔ ان میں نوجوان، بوڑھے اور مرد و خواتین سبھی شامل ہیں۔ اسرائیلیوں کا جب جی چاہتا ہے، وہ فلسطینیوں کے مکانوں کو مسمار کرتے ہیں اور جب وہ چاہتے ہیں فلسطینیوں کو قتل کردیتے ہیں۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے یہ وضاحت بھی کردی کہ ان کے خیالات سعودی حکومت کا موقف نہیں بلکہ ان کی ذاتی رائے ہے۔

جنوری سے پہلے ٹرمپ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کھیل تیار، مبشر لقمان کی زبانی تہلکہ خیز انکشافات

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

یواے ای کے ولی عہد کی اسرائیلی صدر کو دورے کی دعوت

اسرائیل کےستمبر کے وسط تک متحدہ عرب امارات سے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ،اسرائیلی وزیرکا دعویٰ

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی

سیمینار میں اسرائیلی وزیر خارجہ بھی موجود تھے جنہوں سعودی شہزادہ ترکی الفیصل کے خطاب کے فوری بعد خطاب کرتے ہوئے سعودی شہزادے کے خیالات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ان کے بیانات مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تبدیلیوں کو ظاہر کرتے ہیں.

شہزادہ ترکی الفیصل حال میں کسی سرکاری عہدے پر نہیں ہیں ، سعودی عرب کے شہزادے ولی عہد محمد بن سلمان نے ایسے اشارے دئیے ہیں کہ وہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اور مشترکہ دشمن ایران سے نمٹنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ

Leave a reply