جنگلی جانور،بندر کے بعد بلی کے خاندان سمیت پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈیرے

0
49
parliment

پارلیمنٹ ہاؤس جانوروں کا پسندیدہ مقام، جنگلی جانور، بندر کے بعد اب بلی نے بچے پارلیمنٹ ہاؤس میں دے دیئے

پارلیمنٹ ہاؤس میں پچھلے کچھ دنوں سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کہیں دفاتر کے شیشے توڑ دیئے جاتے ہیں تو کہیں جانور پارلیمنٹ کے عملے کو بھی پریشان کرتے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس کی گیلری میں ایک بلی نے بچے دے دیئے ہیں جس کے بعد اب وہاں سے گزرنے والے ہر شخص کومیاؤں میاؤں کی آوا سننی پڑتی ہے اورنہ چاہتے ہوئے بھی توجہ ننھے منے بلی کے بچوں کی جانب چلی جاتی ہے

اس سے قبل دو جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے جس پر عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، ایک عجیب جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس آیا تھا جس نے دفاتر میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی،اسے بعد ازاں جنگلی بلی قراردیا گیا تھا اس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر ایک جنگلی بندر اچھل کود کرتے دیکھا گیا تھا اور اب ایک بلی پورے خاندان سمیت پارلیمنٹ ہاؤس میں شفٹ ہو گئی ہے

گذشتہ دنوں ایک جنگلی بلی بھی پارلیمنٹ ہاؤس گھس گئی تھی اور وہاں موجود ایک دفتر میں توڑ پھوڑ کرتی رہی چند دن قبل بھی ایک جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس گیا تھا ,جنگلی جانور کی دوسری بار آج پارلیمنٹ میں آمد پر عملے میں کافی خوف پایا جاتا ہے ،عملے کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں سے ہمیں محفوظ کیا جائے،

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا

 سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں

شریف کو بھی از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق مل گیا

Leave a reply