راجن پور:غیرت کے نام پر ایک بچی کی ماں فروخت،پولیس کی بروقت کارروائی ،3ملزم گرفتار

راجن پور (باغی ٹی وی)آٹھ لاکھ میں غیرت کے نام پر فروخت ہونے والی خاتون کو پولیس نے بچا لیا گیا، پولیس نے خاتون کو بازیاب کر کے 3 ملزمان گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق حسینہ بی بی کو رشتہ داروں نے 8 لاکھ روپے میں گل محمد کو فروخت کیا، خاتون پر سسرالیوں نےناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا۔

تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ حاجی پور کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسماۃ حسینہ بی بی دختر واحد بخش کو اس کے رشتہ داروں نے رقم مبلغ 08 لاکھ روپے میں مسمی گل محمد کو زبردستی فروخت کر دیا ہے ،وقوعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست نے عورت کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حاجی پور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ عورت کو مسمی گل محمد سے برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ، متاثرہ عورت پر اس کے سسرال والوں نے مسمی للو ولد منجھو کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگایا ، جس کی وجہ بنا کر مسمی گل بہار کو فروخت کر دیا ،
پولیس کے مطابق متاثرہ عورت مسمی مختیار کی زوجہ ہے جوکہ بیرون صوبہ مزدوری کرتا ہے ، جس کے بطن سے دو سال کی بیٹی بھی ہے ،
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 89/24 درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ،مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ،واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے

ترجمان پولیس کے مطابق خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی سمیت تمام جرائم پر زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں جاری ہیں،

Leave a reply