توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل،درخواست فل بینچ کے لئے چیف جسٹس کو ارسال

0
233
adyayla

لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست فل بینچ میں پیش کرنے کی سفارش کردی

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی ،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کی درخواست فل بینچ کے روبرو زیر سماعت ہے، اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سائفر اور القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کیلئے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا ہے.عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وہ تمام ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگایا ہے، ہم ایک کیس میں آرڈر کردیں تو باقیوں پر کیا اثر ہوگا، آپ تمام ریکارڈ فراہم کریں

عدالت کی ہدایت پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن 13 دسمبر کو جیل ٹرائل کیلئے پہنچ جائے گا، اس پر جسٹس عالیہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس 100 وکلا کی ٹیم ہے، فوری ریکارڈ منگوا کر ساتھ لگا دیں، وکیل نے کہا کہ ہم ریکارڈ فراہم کر دیتے ہیں آپ درخواست کو کل کےلیے مقرر کردیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ متفرق درخواست کے ذریعے تمام دستاویزات لف کردیں پھر دیکھتے ہیں،بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی درخواست فل بینچ میں پیش کرنے کی سفارش کرتے ہوئے چیف جسٹس کو بھجوادی.

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنا کربانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا .درخواست سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس کیس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے جو غیر قانونی ہے، جیل میں خفیہ ٹرائل آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کی تاریخ جیل میں فردِ جرم کی کارروائی کے لیے مقرر کی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس اس کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا ، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی،کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی،وزارت داخلہ نے بانی چیئرمین کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کی تھی،وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے رائے لیکر بانی چیئرمین تحریک انصاف اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی درخواست کی تھی، الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

Leave a reply