موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی کارکردگی سامنے آ گئی، 3 روز گزر گئے، موٹروے کے قریب خاتون کے ساتھ دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے واقعہ کے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، اس واقعہ کے واحد عینی شاہد اور پولیس کو کال کر کے اطلاع کرنے والے خالد مسعود بھی منظر عام پر آ گئے ہیں جن کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور انہوں نے تمام منظر بتا دیا ہے ۔ واقعہ کے عینی شاہد خالد مسعود، سیالکوٹ کے رہائشی ہیں ، انہوں نے نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ میرے ماموں نے امریکہ جانا تھا تو میں انہیں لاہور ایئر پورٹ پر ڈراپ کرنے کے بعد سیالکوٹ واپس آ رہا تھا ، جس وقت میں محمود بوٹی سے سیالکوٹ موٹر وے پر چڑھا ہوااور ٹول پلازہ کرا س کرنے کے بعد کچھ آگے جا کر دیکھا کہ سفید رنگ کی ہینڈا گاڑی کھڑی تھی ، اس کی ہیزرڈ لائٹس آن تھیں ، میں جیسے ہی قریب پہنچا تو سمجھا کہ گاڑی خراب ہے ، عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی گاڑی کی لائٹیں تیز کیں اوردیکھا کہ خاتون دوڑتی ہوئی … موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا پڑھنا جاری رکھیں