موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی کارکردگی سامنے آ گئی، 3 روز گزر گئے، موٹروے کے قریب خاتون کے ساتھ دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے واقعہ کے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، اس واقعہ کے واحد عینی شاہد اور پولیس کو کال کر کے اطلاع کرنے والے خالد مسعود بھی منظر عام پر آ گئے ہیں جن کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور انہوں نے تمام منظر بتا دیا ہے ۔

واقعہ کے عینی شاہد خالد مسعود، سیالکوٹ کے رہائشی ہیں ، انہوں نے نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ میرے ماموں نے امریکہ جانا تھا تو میں انہیں لاہور ایئر پورٹ پر ڈراپ کرنے کے بعد سیالکوٹ واپس آ رہا تھا ، جس وقت میں محمود بوٹی سے سیالکوٹ موٹر وے پر چڑھا ہوااور ٹول پلازہ کرا س کرنے کے بعد کچھ آگے جا کر دیکھا کہ سفید رنگ کی ہینڈا گاڑی کھڑی تھی ، اس کی ہیزرڈ لائٹس آن تھیں ، میں جیسے ہی قریب پہنچا تو سمجھا کہ گاڑی خراب ہے ،

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی گاڑی کی لائٹیں تیز کیں اوردیکھا کہ خاتون دوڑتی ہوئی سڑک کے اندر آئیں اور ساتھ ہی پیچھے سے ایک بندہ آیا اور اس نے خاتون کو پکڑ کر کھینچا اور تھپڑ بھی مارے ،میں ڈر گیا ، اور کنفیوز ہو گیا ،میں نہتا تھا، میں نے فوری موبائل اٹھایا اور اس وقت دو بج کر 47 منٹ ہوئے تھے ۔

عینی شاہد کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی ہیلپ 15 پر کال کرکے واقعہ سے متعلق آگاہ کیا ، مجھے پانچ منٹ بعد رسپانس آ گیا ، وہ پوچھنے لگے کہ آپ نے کیا دیکھا ۔میں نے انہیں بتایا کہ ٹول پلازہ کراس کر کے سیالکوٹ کی طرف آئیں تو ایک مرد ہے جو کہ عورت کے ساتھ دست درازی کر رہاہے ، فوری وہاں پہنچیں اور اس کی مدد کریں ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح وہ خاتون کو مار رہا تھا کہ اس وقت یہ کنفرم نہیں تھا کہ اس کا خاتون سے کوئی تعلق ہے ، جس طرح وہ مار رہا تھا اس سے لگ رہا تھا کہ وہ مار کر لوٹنا چاہ رہاہے ، وہ دو افراد تھے ، ایک مرد نے خاتون کو پکڑا اور پیچھے کی طرف کھینچا اور ایک مرد گاڑی کی پچھلی جانب کھڑا تھا ۔

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

چار سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش مسجد کے باتھ روم میں پھینکنے والا ملزم گرفتار

فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

عینی شاہد خالد مسعود کہنا تھا کہ سیالکوٹ موٹر وے دن کے وقت ٹھیک ہے رات کے وقت جس راستے سے گزرتی ہے وہ بالکل سنسان ہے ، میں وہاں سے 120 کی سپیڈ پرگزر رہا تھا ، پھر مجھے پولیس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے متعدد کالز آنا شروع ہو گئیں میں ان کو بار بار بتا تا جارہا تھا ، یہاں تک کہ ایگزیکٹ نمبر فائیو ڈسکہ سے سیالکوٹ اترنے تک مجھے فون آتے رہے ،

عینی شاہد کا مزید کہنا تھا کہ جب میں صبح اٹھا ہوں تو خبروں میں دیکھا تو یہ واقعہ ہواہے ۔جب صبح دیکھا تو بہت دکھ ہوا۔ میرے لیے ان لوگوں کو پہچاننا مشکل ہو گا .

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے۔

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

Leave a reply