کرونا وائرس کے خلاف بہترین حکمت عملی ،عالمی ادارہ صحت کی سات ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے خلاف بہترین حکمت عملی والے سات ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کے کردار کو مثالی قرار دیا ہے

وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا بھر میں پذایرائی مل رہی ہے اور کورونا وائرس سے کیسے لڑنا ہے؟ پاکستان مثال بن گیا ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے خلاف بہترین حکمت عملی والے سات ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کے کردار کو مثالی قرار دے دیا اور کہا کہ پاکستان نے اچھے انداز میں کورونا پر قابو پایا،

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کورونا کے خلاف حکمت عملی دیگر ممالک کے لیے سبق آموز ہے، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اپنے انفرا اسٹرکچر کو بہترین استعمال کیا، پولیو قطرے پلانے کے لیے پولیو ورکرز کو کنٹیکٹ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کے لیے ‏استعمال کرنا کامیاب حکمت عملی رہی،

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس وبائی بیماری نے صحت عامہ کے مضبوط نظام کی اہمیت کے بارے میں ہمیں یاد دلا دیا ہے۔ ہمیں اگلی وبائی مرض کے لئے بہتر طور پر تیار رہنے اور کورونا وائرس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ سات ممالک دیگر ممالک کے لئے مثال ہیں.

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ آخری وبائی بیماری نہیں ہوگی۔ تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ وبائیں اور وبائیں زندگی کا ایک حقیقت ہیں۔ لیکن جب اگلی وبائی بیماری آتی ہے تو ، دنیا کو اس وقت کے مقابلے میں زیادہ تیار رہنا چاہئے۔ بہت سارے ممالک نے اپنے صحت عامہ کے نظاموں کو نظرانداز کیا ہے،اب ہر ملک کو صحت عامہ میں سرمایہ کاری کرنی ہو گی

رپورٹ میں اٹلی ، تھائی لینڈ ، یورگوائے بھی بہترین حکمت عملی والے ممالک کی فہرست میں ‏شامل ہیں۔

Leave a reply