ن لیگ کی بڑی خواہش پوری، وزیراعلیٰ پنجاب ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی، نیب لاہور نے کرونا مریضوں کے لئے بنائے گئے قرنطینہ مراکز میں مبینہ کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 کی کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر، کالا شاہ کاکو یو ای ٹی کیمپس میں قائم مراکز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ قرنطینہ مراکز میں ٹینڈرز، بڈنگ اور سامان کی خریداری میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی تھیں، تینوں مراکز پر پنجاب حکومت، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق مذکورہ قرنطینہ مراکز کے ٹھیکوں میں من پسند افراد کو نوازنے کے شواہد بھی ملے ہیں،نیب کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ قرنطینہ سینٹرز میں مہیا کی گئی اشیا مہنگے داموں خریدی گئیں۔ نیب کی جانب سے متعلقہ محکمےسے لکٹری کے کیبن، شیشے کے دروازے، لوہے کے بیڈز، بیڈ شیٹس کے تخمینے کا ریکارڈ مانگا گیا ہے

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کنوپیوں اور پنکھوں سمیت دیگر اشیا کی خریداری کی بھی تحقیقات کی جائیں گی جب کہ اشیا کی خریداری کے بعد کیے گئے آڈٹ کی رپورٹس بھی مانگی گئی ہیں۔ گدے، تکیے، کمبل، کرسیوں اور میزوں کی خریداری سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

20 سالہ عبدالرحمان نے ایکسپو قرنطینہ سے فون پر بتایا کہ سانس میں مسئلہ، لیکن آکسیجن نہیں دے رہے، صبح اطلاع ملی کہ آپکا بیٹا فوت ہوگیا ہے

ایکسپو سنٹر لاہور میں کرونا مریضوں کے حوالہ سے بنائے گئے قرنطینہ سنٹر پر ہونے والے اخراجات پر مسلم لیگ ن نے سخت تنقید کی ہے ,مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا کے 600مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا لیکن کرایہ 55کروڑ بن گیا۔نیب چیئرمین کی آنکھیں یہاں کیوں بند ہو جاتی ہیں؟


 

Leave a reply