وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے،سندھ میں لاک ڈاؤن بارے بلاول نے کیا کہا؟

0
50

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے قرنطینہ کا عمل تیز کیا جائے

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں پاکستان اس بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہے، وفاقی حکومت پر تنقید کی ضرورت نہیں، غریب طبقے کو گھر تک کھانا پہنچائیں گے، پوری دنیا میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، دو ہلاکتیں کرونا کی وجہ سے ہوئیں، ہمیں دونوں محاذوں‌پر مقابلہ کرنا ہے، کرونا کے ساتھ معیشت کو بھی دیکھنا ہو گا، حکومت کو ٹھوس اقدامات لینا ہوں گے

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،کورونا وائرس کا زیادہ اثر عمر رسیدہ لوگوں پر پڑتا ہے،میں جانتا ہوں ہم اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں ،ہمیں اس کے لئے ایک ہونا ہو گا، اب ہمیں سنجیدہ ہو کر کام کرنا ہو گا، کاروبار کو سنبھالنےکیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے،ووٹ لینے کے لئے جس طرح کام کرتے ہیں اب کرونا سے اسی طرح عوام کو بچانا ہو گا، سونامی کا مقابلہ کرنے کے لئے جو کرتے ہیں اس طرح اقدامات کرنے ہوں گے،موجودہ صورتحال مین ملازمین کو نہ نکالا جائے بلکہ انہیں تنخواہیں دی جائیں

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی صحت کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم دن رات محنت کریں گے، ہم جتنی جانیں بچا سکتے ہیں، ہمیں بچانا ہوں گی، آئسولیشن قائم کرنا ہوں گے،ملکر کرونا کا مقابلہ کریں گے، حکومت سندھ پوری کوشش کر رہی ہے کہ ہم کرونا سے نمٹیں، پیرا میڈیکل سٹاف مزید ہائئر کر رہے ہیں، ڈاکٹر، نرسز کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت کررہے ہیں.

بلاول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر تنقید کا وقت نہیں،ہم متاثرین کےگھروں تک کھاناپہنچائیں گے، وفاقی حکومت کٹس کیلئےصوبوں کی مدد کرے، کروناسےمتاثرہ افرادکی ذمہ داری سندھ حکومت پرہے. وزیراعظم کی تقریرکے حوالہ سے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان پر نظر ثانی کی جائے. پاکستان کا ہیلتھ سسٹم بہتر ہونا چاہئے، ٹھوس اقدامات جلد کرنا ہوں گے، سندھ میں لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں.پیپلز پارٹی کے تمام پارلیمنٹیرینز اپنے حلقوں میں جائیں اور سماجی رابطے کم کرنے کیلئے اپنے لوگوں پر وہ اثر و رسوخ استعمال کریں جو ووٹ لیتے وقت کر سکتے ہیں،ہم کرائسز کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ انسانی جانوں کو بچائیں،سندھ حکومت نے10ہزارکٹس کابندوبست کیاہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ہماری فرنٹ لائن ہے، وفاقی حکومت کرونا کو سیریس لے، ہم ملکر مقابلہ کر سکتے ہیں، سندھ حکومت نے کچھ اقدامات کئے ہیں، کسی بھی معیشت کو کرونا نقصان پہنچائے گا، پاکستان کی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا اگر مریض زیادہ ہوتے ہیں تو، اسلئے لاک ڈاؤن جیسے اقدامات اٹھانا پڑیں گے،لاک ڈاؤن کی طرف نہ گئے تو کافی نقصان ہو گا، اسوقت روزانہ میٹنگ ہونی چاہئے، پاکستان کی معیشت، عوام کی صحت کے لئے اقدامات اٹھانا ہوں گے،

Leave a reply