باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہونے جا رہا ہے یہ وقت بتا رہا ہے اور میں وقت سے پہلے بتا رہا ہوں،بھارت میں اسوقت یہ بحث جاری ہے کہ جو بھارت کے دوست تھے وہ اسوقت کہاں گئے کیا بھارت کی خارجہ پالیسی فیل ہو گئی ہے، بھارت نے جن ممالک پر اپنی منڈی کھول کر دروازے کھول دئے ان ممالک نے بھارت کو چین کے مقابلے میں اکیلا کیوں چھوڑ دیا، خصوصا اسرائیل کے حوالہ سے بحث جاری ہے کہ وہ اسوقت کیوں خاموش تماشائی بنا ہوا ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ساتھ ہی روس جو دہائیوں سے بھارت کا دوست ہے اسنے کیوں دغا دیا، کیوں بھارت کی مدد نہیں کی، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا ہے امریکہ کے ساتھ جانے کے باوجود مغربی ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنے اور انکو منڈیوں میں جگہ دینے کے باوجود سوائے امریکہ کے کسی کے منہ سے بھارت کے لئے کچھ نہیں نکلا ،یہ بحث بھی جاری ہے کہ چین نے امریکی بیانات کو خاص توجہ کیوں نہیں دی، اب چین نے امریکہ کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں کہ اگر امریکی جہاز سمندر میں آئے تو چینی فضائیہ انہیں سمندر برد کر دے گی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے اس ایگریسو رویئے نے بھارت کو مزید بوکھلاہٹ کا شکار دیا ہے، اب بھارتی تجزیہ نگار سوال کرتے ہیں کہ حکومت پر کونسا پریشر ہے کہ پوری حکومتی مشنری اور بھارتی فوج چائنہ کا نام لینے سے بھی گھبرا رہے ہیں اور بھارت چپ کر کے اپنے علاقے سرینڈر کر رہا ہے ،اور بھارت چائنہ کی ہاں میں ہاں ملاتا جا رہا ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ کا خیال ہے کہ چائنہ بڑا ملک ہے، چائنہ بڑی طاقت ہے ،دشمنی نہیں دوستی ہونی چاہئے، بھارت کو امریکی کیمپ سے نکل جانا چاہئے،کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ چائنہ کی اگلی موو کیا ہے کیوں کہ صاف پتہ چل چکا ہے کہ چائنہ اسوقت بھارت کو سبق سکھانا چاہتا ہے،چائنہ گلوان میں ڈیڑھ کلو میٹر پیچھے ہٹ گیا لیکن ساتھ ہی پینگون ،ارونا چل پردیش میں آگے بڑھ رہا ہے، بھارتی تجزیہ نگار کہہ رہے ہیں کہ چین ایک طرف تو مذاکرات کر رہا ہے لیکن دوسری جانب بھارتی فوج ٹس سے مس نہیں ہو رہی، جہاں کھڑے تھے وہیں کھڑے ہیں، ساتھ ہی بھارتی فوج کی پٹائی کی تصویریں جاری کی جار ہی ہیں جس سے بھارتی فوج کو شدید دباؤ کا سامنا ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک جانب چینی ایمبسیڈر سب اچھا کا بیان دیتا ہے دوسری جانب گلوبل ٹائمز روز بھارت کو للکارتا ہے ایسی رپورٹ شائع کرتا ہے جو دنیا بھر میں ہیڈ لائن بنتی ہے، بھارت اس وقت سفارتی ناکامی کا بھی دوچار ہے،بھارتی فوج مسائل سے دوچار ہے، بہت سارے بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چین دو قدم آگے بڑھ کر ایک قدم پیچھے چلا گیا، یہ لوگ حیران ہین کہ بھارت کو کمزور موقف کا کتنا نقصان ہو چکا اور آگے کتنا ہونے والا ہے.

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی پر سوالات بھارت میں اٹھنے لگے ہیں،جنگی جنون میں مبتلا بھارت بھیگی بلی بنا ہوا ہے، بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانا پڑی ہے، بھارت لائن آف کنٹرول پر پاکستان سے ، ایل اے سی پر چین کے ساتھ محاذ آرائی جاری ، نیپال کے ساتھ کشیدگی، بنگلہ دیش بھارت کے ساتھ ناراض تو بھوٹان چین کی دھمکی کے باوجود بھارت کو چھوڑ کر چین کی گود میں بیٹھنے کو تیار ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت افغان مذاکرات کی میز سے بے دخل ہو گیا ٹائمز آف انڈیا نے اس پر کہا کہ پاکستان نے کہنی مار کر بھارت کو باہر نکال دیا،پاکستان اسوقت روس، چین اور امریکہ کے ساتھ مرکزی سٹیج پر بیٹھا ہے، پچھلے 18 برس کے دوران بھارت نے افغانستان میں بھارتی سرمایہ کاری کی تھی وہ سب ضائع چلی گئی، کویت 8 لاکھ بھارتیوں کو واپس بھیج رہا ہے،امریکہ نے بھی ویزے کے حوالہ سے قانون بنا کر بھارتیوں پر تقریبا پابندی لگا دی، یہ بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی ہے کہ جس نے لداخ میں مودی جیسے فاسشٹ کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا کہ توسیع پسندی کا دور گزر چکا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چائنہ نے جو کرنا تھا کر دیا، دوسری جانب پاکستان بھی بھارت کو ٹف ٹائم دے دیا ہے،ایک ایسے وقت میں جب بھارت معاشی اور فوجی لحاظ سے پھنسا ہوا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا، بھارت جو حربے پاکستان کے خلاف استعمال کرتا تھا وہی اب پاکستان کر رہا ہے، پاکستانی مندوب کی تقریر کے دوران بھارتی مندوب واویلا کرتے نظر آئے، پاکستان نے علاقائی دور پر بھارت کے بہیمانہ کردار کو بین الاقوامی قوتوں کے کورٹ میں ڈال دیا، بھارتی دہشت گرد قوتوں کی سرپرستی کر رہا ہے جو بے نقاب ہوتی جا رہی ہیں، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری نے پورے کھیل کو عریاں کر گیا تھا،

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

عمران خان کی حکومت کو کس سے خطرہ ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان اور مرتضی علی شاہ کی زبانی

بڑے گھر سے خبر آ گئی، کوئی مائنس ون نہیں ہونے والا، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان اور کاشف عباسی کی زبانی

ڈارک ویب کی پراسرار دنیا، اہم انکشافات ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں

مڈٹرم الیکشن اور مائنس ون، اصل حقیقت کیا؟ قمر الزمان کائرہ نے سب بتا دیا

مبشر لقمان کے ناکارہ گاڑیوں کے خلاف کئے گئے پروگرامز نتیجہ خیز ثابت ہوئے، گاڑیوں کا معیار کچھ بہتر ہوا ہے، قمر الزماں کائرہ

بھارت پاکستان پر کب حملہ کر یگا؟ مودی جلد چین کے پیر پکڑ لے گا،جنرل ر نعیم خالد لودھی کے مبشر لقمان کے ہمراہ اہم انکشافات

عمران خان کی جگہ کن ناموں پر غور ہو رہا ہے؟ ہارون الرشید کے اہم انکشافات ،مبشر لقمان کے ہمراہ

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ بھارت کو پاکستان کا خطے مین بڑھتا کردار ہضم نہیں ہو رہا، افغان مذاکراتی عمل میں پاکستان کی شمولیت نے بھارت کو آگ لگا دی ہے،بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے اب افغان زمین اسکے لئے میسر نہیں ہو گی ،اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد خاموشی اختیار کرنے کی بجائے دنیا کو جھنجھوڑا کہ بھارت کو باز رکھا جائے، پاکستان کے موثر کیس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ بھارتی اقوام متحدہ میں چیخ وپکار پر مجبور ہو گئے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ہو یا آئی ایم ایف ، پاکستان معاشی محاذ پر بھارت کو چنے چبوا رہا ہے،حقیقت یہ ہے کہ بھارت کو لداخ میں ذلت کا سامنا ہے، چین نے قبضہ کر کے بھارت کی مٹی پلید کر دی ہے، بھارتی تجزیہ کار اس بات کا اور بھارتی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہین، بھارت رافیل لے آیا لیکن اڑانے والے تو اب بھی وہی ہیں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور ہمسایہ ممالک نے بھارت کی ایسی گردن مروڑی کہ اسکے تکبر سے ہوا نکل گئی، دہلی اب دو حصوں میں بٹا ہوا، دونوں گروپ دست و گریبان ہیں جیسے مرغوں کی لڑائی ہوتی ہے، میں نے کہا تھا کہ آںے والے دنوں میں ایسے لگ رہا ہے کہ مودی آخری وزیراعظم ہو گا،کیونکہ اب کئی وہاں سے کئی پاکستان بننے جا رہے ہیں، ان شاء اللہ بہت جلد یہ دن آئے گا،آپ بھی یہ دیکھیں گے، ہم بھی دیکھیں گے اور دنیا بھی دیکھے گی،

 

عثمان بزدار سیاسی مخالفین پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، اہم انکشافات، مبشر لقمان نے کئے دو سوال، بزدار کے جواب کا انتظار

Shares: